0

۔،۔ سپین میں قرطبہ مسجد کے کیتھیڈرل چرچ میں آذان کی ویڈیو کی حقیقت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سپین میں قرطبہ مسجد کے کیتھیڈرل چرچ میں آذان کی ویڈیو کی حقیقت۔ نذر حسین۔،۔

٭سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کرنا نظر آ رہا ہے کئی دوستوں نے سوال اُٹھایا کہ اس کی حقیقت کیا ہے کلپ٭ “یہ اسپین میں ایک چرچ ہے جسے قرطبہ کی مسجد-کیتھیڈرل کہا جاتا ہے۔ یہ ایک مسجد تھی، اور ایک بادشاہ نے اسے چرچ میں تبدیل کر دیا، لیکن مؤذن چرچ میں تبدیل ہونے کے باوجود اس دن تک اذان دینے کے لیے ہر روز آتا ہے۔ مسلمان مؤذن اندلس کے پرانے لباس میں آتے ہیں اور روزانہ نماز کے اوقات میں اذان دیتے ہیں، حتیٰ کہ اس وقت بھی جب عیسائی اس میں نماز ادا کرتے ہیں۔ لیکن عیسائی سامعین اذان کے اختتام تک خاموش رہتے ہیں۔”

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/قرطبہ/ کیتھیڈرل چرچ۔ اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر شائع کرنے کی تاریخ (چار 4 دسمبر 2014,)ہے، جس کو حسن رسول نامی شخص نے کی ہے۔ نماز کے لئے یہ آذان قرطبہ کی مسجد کیتھیڈرل کے اندر سے نہیں تھی۔ جیسا کے اسے گردش کیا جا رہا ہے بلکہ ٭انگلینڈ کے ایٹن اسکول کے آڈیٹوریم کے اندر سے تھا٭ پہلی جنگ عظیم کے آغاز کی پہلی صدی کے موقع پر منعقدہ شام کو حسن رسول نے اسکول کے اندر سے آذان کی تلاوت کی تھی۔ حسن رسول کو ونڈسر اور ایٹن کورل ایسوسی ایشن نے (ستائیس 27 ستمبر 2014) کو ایٹن کالج کے آڈیٹوریم میں (چار 4 دسمبر 2014,) کو ایٹن کالج کے آڈیٹوریم میں آذان دینے کے لئے مدعو کیا تھا جبکہ پہ پہلا موقع نہیں تھا کہ حسن رسول نے آذان کی تلاوت کی ہو۔ انہوں نے اس سے قبل لندن میں منعقدہ(لندن مسلم لائف اسٹائل شو) نمائش میں شرکت کی تھی،جسے برطانیہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس موقع پر حسن رسول نے مائیکروفون میں آذان دے کر حاضرین کو ظہر کی نماز کے لئے دعوت دی۔ حسن رسول کو برطانوی ٹی وی کی ویب سائیڈ کے مطابق(چینل فور) پر آذان دینے والا پہلا شخص تصور کیا جاتا ہے، جس نے ملک بھر میں بہت شہرت حاصل کی، اور اسے ایٹن کالج اور رائل البرٹ ہال جیسے معزز مقامات پر براہ راست دکھایا گیا، حسن رسول خدا کے کلام کو تخلیقی انداز میں لوگوں کے دلوں تک پہنچانا چاہتا ہے جو غور و فکر کی تحریک اور حوصلہ افزائی کرتا ہے،اس کے پاس قرآن پاک کی ایک سورت کی اپنی آواز میں کئی ریکارڈنگ ہیں۔ واضح رہے ونسٹر اور ایٹن کورل سوسائٹی نے فخر کے ساتھ آذان(نماز کی پکار) کے دو شاندار کلام پیش کئے تھے۔ دونوں موسیقی اور روحانیت کی ایک شاندار متضاد شام فراہم کرتے ہیں جو جوش اور متاثر کن تھے جو حرکت کائنات کا وجود ہے وہ تحریک محبت ہے۔

حقیقت

ویڈیو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں