0

۔،۔ متحدہ عرب امارات نے فوری طور پر (بیس20) ممالک کے شہریوں پر داخلہ کی پابندی عائد کر دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ متحدہ عرب امارات نے فوری طور پر (بیس20) ممالک کے شہریوں پر داخلہ کی پابندی عائد کر دی۔ نذر حسین۔،۔

٭ (متحدہ عرب امارات) نے (بیس 20) ممالک کے شہریوں کو دئی کے وزٹ(دورے)ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ بھی ہو گئی ہے جس سے متعدد افریقی ممالک متاثر ہو رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/متحدہ عرب امارات۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور مقامی پریس ریلیز کے مطابق (متحدہ عرب امارات) نے (بیس 20) ممالک کے شہریوں کو دئی کے وزٹ(دورے)ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ بھی ہو گئی ہے جس سے متعدد افریقی ممالک متاثر ہو رہے ہیں، جرمن ذرائع ابلاغ نے بھی نئی پابندیوں کی اطلاع دیتے ہوئے ان ممالک کے نام دیئے جن میں ٭ گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائجیریا، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، لیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، رواڈا، برکینا فاسو، گنی بساوُ، اورکومو روس شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات امیگریشن سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی جاری کوششوں کے حصّے کے طور پر نافذ کئے گئے تھے۔ یہ پیشرفت متحدہ عری امارات کے اپنے ویزا نظام کے حالیہ نظر ثانی کے بعد ہوئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نائیجیریا کے (چایس 40) سال سے کم عمر کے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان ویزا کی نئی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوا ہے، جس سے پاکستانی شہریوں کو خلیجی ریاست کا سفر کرنے کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے وزٹ ویزا حاصل کرے کی اجازت ملتی ہے۔ یقیناََ اس استثنی کا خیر مقدم ایسے افراد اور کاروباری کریں گے جو سیاحت اور تجارت سمیت مختلف مقاصد کے لئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر پر انحصار کرتے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں