0

۔،۔ شادی کی رات دلہن عروسی لباس میں فراڈ کے جرم اورہتھکڑیوں کی چھنکار میں دھر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شادی کی رات دلہن عروسی لباس میں فراڈ کے جرم اورہتھکڑیوں کی چھنکار میں دھر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭میکسیکو میں ایک نو بیاہتا جوڑے کو فراڈ(بلیک میلنگ) کے الزام میں پولیس نے شادی کی رات کو گرفتار کرنے کی کوشش کی دلہن کو تو دھر لیا گیا جبکہ دولہا میاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میکسیکو/نیو یارک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک پوسٹ کے مطابق غیر متوقع وقت پر میکسیکو میں ایک نو بیاہتا جوڑے کو فراڈ(بلیک میلنگ) کے الزام میں پولیس نے شادی کی رات کو گرفتار کرنے کی کوشش کی دلہن کو تو دھر لیا گیا جبکہ دولہا میاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دلہن کو سفید عروسی لباس میں ہتھکڑیاں پہنا کر جیل لے جایا گیا، دلہن اور دولہا اپنے تمام عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ شادی کی تقریب کے لئے چرچ پہنچے تو اسی دوران غیر متوقع پولیس نے دونوں کی گرفتاری کے لئے چاپہ مارا، دلہن(نینسی) تو پولیس کے ہتھے چڑھ گئی جبکہ اس کا شوہر جس کا نام عرفی ہے جو (ریٹن یا دی ماوس) کے نام سے مشہور تھا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس جوڑے کے علاوہ حکام کو اور بھی چھ افراد کی تلاش ہے جو میکسیکو سٹی کے قریب چکن کے تاجروں سے بھتہ لینے اور پولٹری اسٹور سے چار کارکنوں کو اغوا کرنے کے الزام میں مقصود تھے۔ انسداد بلیک میلنگ کے مطابق پولٹری اور ایگز کی کمپنیوں کے خلاف دھاندلی سے جرائم پیشہ گروہوں کو تقریباََ (سینتالیس ملین) ڈالر کا نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں