-,سید علی جیلانی -عامر شوکت کی جانب سے اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں عشائیہ-,-
*سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں عشائیہ دیا
جس میں ملکی غیر ملکی افراد نے بھرپور شرکت کی پاکستان ایمبسی سوئٹزر لینڈ برن حال ہی میں تعینات ہونے والی فرسٹ سیکرٹری مس صائمہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا,ڈاکٹر امجد نے اپنی نئی کتاب کی رونمائی بھی کی*
سید علی جیلانی -سفیر پاکستان عامر شوکت نے تقریب کا آغاز کرتے ہوے ڈاکٹر امجد ثاقب کو ان کی نئی کتاب پر مبارکباد دی اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات اخوت یونیورسٹی اور فاؤنڈیشن جیسے ادارے قائم کرنے اور اس کو کامیابی سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اخوت ایک بھائی چارے کا نام ہے جس کا مقصد صرف جذبہ انسانی ہمدردی اور ایثار ہے۔ سفیر پاکستان نے شرکا کو بھائی چارے محبت اور ایثار کا پیغام دیا مزید اپنے بیان میں کہا آپ تارکین وطن پاکستان کا بہت بڑاسرمایا ہے اور حکومت پاکستان آپ کی ہر قسم کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے شرکا سے خطاب کرتے ہوے اخوت فاؤنڈیشن کے مختلیف پروجیکٹ اور یونیورسٹی کے بارے شرکا کو آگاہ کیا اور بتایا کیسے اخوت غریب بچوں کو مفت تعلیم اور رہنے کے لئے جگہ فراہم کر رہی ہیاور کس طرح آپ لوگ اخوت کے پروگرام میں ھمارے ساتھ شامل ھوسکتے ھیںڈاکٹر امجد ثاقب نے سفیر پاکستان عامر شوکت، ڈاکٹر سعید، انجم جوڑا کو اخوت کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کیںعمران مزمل نے تقریب کے اختتامی الفاظ میں کیا پاکستان ایک امید ہے آیئں ہم سب مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں اور اخوت کے نیک کاموں میں ڈاکٹر صاحب کا ساتھ دیں
–