۔،۔ایکواڈور میں دہشت گرد گروہ کی ہسپتال پر قبضے کی کوشش پر (68) افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ایکواڈور کے حکام نے اتوار کے روز ڈرامائی کاروائی میں (68) افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے مبینہ دہشت گرد تنظیم(منشیات فروش، اسمگلر) کو بے اثر کر دیا جو (یاگواچی گوایاس) میں ایک ہسپتال کی سہولیات پر قبضہ کرنا چاہتسے تھے ان کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایکواڈور/کیتو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے صوبہ گیاس کے ایک قصبہ (یا گواچی گوایاس) کے ایک ہسپتال پر جرائم پیشہ افراد مبینہ دہشت گرد تنظیم(منشیات فروش، اسمگلر) کے گروہ نے دھاوا بول دیا وہ ہسپتال پر اپنے زیر علاج ساتھی کو مخالفین کے حملے سے بچانے کی خاطر ہسپتال پر قبضہ کرنا چاہتے تھے کو پولیس نے ناکام بنا دیا اس دوران (68) افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ گینگ کا ایک فرد شدید زخمی ہونے کے باعث چل بسا،ایکواڈور میں فورسز کی جانب سے گینگسٹرز کے خلاف آپریش جاری ہے سرکاری رپورٹ کے مطابق ابھی تک تقریباََ (دو ہزار۔سات سو) سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حکام کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد ہسپتال میں اپنے ایک ساتھی کو نچانے کی کوشش کر رہے تھے جو شاید ایک گھنہ پہلے زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہوا تھا گرفتار افراد سے آتشیں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق انہوں نے ایک (بحالی مرکز”rehabilitation center”) پر بھی چھاپہ مارا جس میں گینگ کمانڈ سینٹر اور رہائشیں تھیں (کوٹھے) جہاں گینگ کے کئی مبینہ ارکان چھپے ہوئے تھے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق)(سترہ۔17) ملین آبادی والے ملک میں تقریباََ (بیس ہزار)جرائم پیشہ گروہ ہیں جن کی رکنیت (بیس ہزار) سے زیادہ ہے۔٭واضح رہے گرفتاریاں اس وقت شروع ہوئیں جب کوئٹو نے پڑوسی اینڈین ممالک۔ پیرو، کولمبیا اور بولیویا کے ساتھ ایک نیا سیکورٹی نیٹ ورک شرو ع کرنے پر اتفاق کیا، یہ معاہدہ ایک ہنگامی میٹنگ میں طے پایا وہ ایک بار پرامن رہنے والے ایکواڈور میں خونریزی دیکھ رہے تھے۔ ایکواڈور کے وزیر خارجہ گیبریلا سومر فیلڈ نے اس معاہدے کو ایک (نیا باب) قرار دیا۔ ایکواڈور اور کولمبیا دونوں کے حکام نے ہفتہ کو اعلان کیا جبکہ بحرالکاہل کے پانیوں میں ٹنوں منشیات سے لدے دو نیم آبدوز جہازوں کو روک لیا۔