0

۔،۔ طورخم پاک افغان سرحد دس روزہ بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ طورخم پاک افغان سرحد دس روزہ بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان نے (تئیس 23) جنوری کو طالبان کے زیر اقتدار افغانستان کے ساتھ طور خم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھول دیا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی نقل و حمل کے لئے ایک اہم رسائی راستہ ہے (دس دن) کی بندش کے بعد اسلام آباد کی جانب سے افغان ڈرائیوروں کے لئے پاسپورٹ اور ویزے کی شرط عائد کرنے کے بعد طور خم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھول دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/طورخم/پشاور۔ پاکستان حکام کے مطابق افغان ڈرائیوروں کے پاس یکم مارچ کی آخری تاریخ ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی دستاویزات مکمل ترتیب میں ہوں کیونکہ یکم اپریل کے بعد بغیر ضروری دستاویزات کے ڈرائیوروں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کو مکمل طور پر روک دیا جائے گا، سرحدی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کارگو گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے قبل مکمل دستاویزات کا پابند کیا گیا ہے، جب یہ فیصلہ کیا گیا تھا تہ افغان فریق نے سرحد بند کر دی تھی جس کے باعث مکمل دستاویزات ہونے کے باوجود متعدد پاکستانی افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی راستوں کی بندش کے نتیجہ میں ہزاروں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی تھیں جن میں۔ سبزیاں، پیاز، ایران اور وسطی ایشیا سے آنے والے پھلوں کے ساتھ ساتھ کوئٹہ بھی شامل تھا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ان دس دنوں کی بندش کے نتیجہ میں (680 ملین) روپے یومیہ کا نقصان ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں