0

۔،۔سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی حضور بابا اولیاءؒکا سالانہ عرس 28 جنوری 2024بروز اتوار جامع مسجد غوثیہ میں منعقد ہو گا۔،۔میاں عمران۔،۔

0Shares

۔،۔سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی حضور بابا اولیاءؒکا سالانہ عرس 28 جنوری 2024بروز اتوار جامع مسجد غوثیہ میں منعقد ہو گا۔،۔میاں عمران۔،۔

٭سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء کے سالانہ عرس مبارک کو حتمی شکل مراقبہ ہالینڈ کے اجلاس میں مکمل طور پر دے دی گئی ہے۔سالانہ عرس مبارک کی تقریب مرکزی مراقبہ ہال کراچی کے زیر اہتمام 27 جنوری کو منعقد کی جاتی ہے،جبکہ مراقبہ ہال ہالینڈ ہر سال باقاعدگی کے ساتھ مذکورہ تقریب کا انتظام و انصرام کر کے صاحبِ عرس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ہالینڈ/نمائندہ خصوصی میاں عمران/تصاویر بنارس علی۔ گذشتہ دنوں مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام20 جنوری کو سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء کے سالانہ عرس مبارک کو ایک اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، اس اہم اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت چوہدری انعام الحق کو حاصل ہوئی، مجتبی خادم بٹ، جاوید عظیمی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے، میں مظفر حسین نے عارفانہ کلام پیش کر کے محفل میں سماء باندھ دیا، اجلاس میں موجود۔ میاں عاصم محمود۔ چوہدری عمران چھیر۔ محمد عرفان اور اجلاس میں شریک عزز حضرات نے عرس مبارک کی بابرکت تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی اپنی آراء پیش کیں، نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے معزز ساتھیوں اور شرکاء محفل کی آراء کی روشنی میں عرس مبارک کی تقریب کو حتمی شکل دیتے ہوئے بتایا کہ انشا اللہ متذکرہ تقریب 28 جنوری 2024بروز اتوار جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں بوقت (15:00) بجے تزک و احتشام سے منعقد کی جائے گی، جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ مذکورہ تقریب میں شرکت کی غرض سے انشا اللہ بعد نماز ظہر روحانی قافلہ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرسینٹر دی ہیگ سے ایمسٹرڈیم کے لئے روانہ ہو گا۔ قبل ازیں جاوید عظیمی نے معزز ساتھیوں اور مہمانوں کی تواضع لنگر محمدی سے کی بعد ازاں ذکر جہر اور روضہ رسول ﷺ کا مراقبہ بھی کروایا۔اس سالانہ عرس سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء کی پروقار تقریب کے سلسلہ میں معلومات کے لئے دیئے گئے فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ میاں عاصم محمود۔ 0684418219 ۔ ملک مسعود الرحمن۔ 0641217070 ۔ محمد جاوید عظیمی۔0615134083۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں