0

۔،۔سمگلر گینگ کادو نوجوانوں کو اغواہ کر کے وحشیانہ سلوک،ابلتا پانی،کتا بن کر بھونکنا اور بہت کچھ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سمگلر گینگ کادو نوجوانوں کو اغواہ کر کے وحشیانہ سلوک،ابلتا پانی،کتا بن کر بھونکنا اور بہت کچھ۔ نذر حسین۔،۔

٭برطانیہ میں منشیات سمگلر گینگ نے دو نوجوانوں کو اغواہ کر کے ایک دوسرے پر تشدد کیا، دونوں کو کُتا بننے اور کتے کی طرح بھونکنے اور کتے جیسی حرکات پر مجبور کیا جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ بد فعلی کرنے پر مجبور بھی کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایک منشیات سمگلر گینگ نے دو نوجوانوں کو اغواہ کر کے ایک دوسرے پر تشدد کیا، دونوں کو کُتا بننے اور کتے کی طرح بھونکنے اور کتے جیسی حرکات پر مجبور کیا جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ بد فعلی کرنے پر مجبور بھی کیا، رپورٹ کے مطابق گینگ کے سرغنہ قاسم زمان اور اس کے دو کارندوں (سٹیون سٹوری اور کرٹس ہیز نے دونوں نوجوانوں کو اغوا کر کے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا، متاثرہ نوجوانوں نے مبینہ طور پر اس گینگ سے ادھار منشیات حاصل کی تھیں جبکہ(ہزاروں پاونڈ) کا قرض چکانے میں ناکام رہے جس پر ملزمان نے انہیں اغوا کر لیا۔ ملزمان نے دونوں کو کئی دن تک مغوی رکھا جبکہ اس دوران ان کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق ان پر ابلتا پانی انڈیلتے رہے، انہیں گانے اور ڈانس کرنے کو مجبور کیا جاتا رہا، کتا بن کر بھونکنے اور کتوں جیسی حرکات کرنے کو مجبور کیا گیا اور تر اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بد فعلی کرنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ عدالت نے (اکتالیس سالہ سٹوری) کو (پندرہ سال) کی قید، (تینتیس سالہ ہینر) کو (دس سال) اور (سینتیس سالہ قاسم زمان) کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا کہ قاسم زمان کو کم از کم (بارہ سال) سے قبل پیرول پر بھی رہائی نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں