0

۔،۔ امریکا اور برطانیہ کا یمن کے تیل برآمد کرنے والے اہم ٹرمینل راس عیسی کی بندرگاہ پر فضائی حملے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکا اور برطانیہ کا یمن کے تیل برآمد کرنے والے اہم ٹرمینل راس عیسی کی بندرگاہ پر فضائی حملے۔ نذر حسین۔،۔

٭یمن کے تیل برآمد کرنے والے اہم ٹرمینل(بندرگاہ)راس عیسی کی بندرگاہ پر امریکا اور برطانیہ نے دو فضائی حملے کئے۔یہ فضائی حملے ایسے وقت کئے گئے جب یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یمن/امریکا/برطانیہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے روئیٹر کے مطابق امریکا اور برطانیہ کا یمن کے تیل برآمد کرنے والے اہم ٹرمینل راس عیسی کی بندرگاہ پر فضائی حملے کئے جبکہ خبر کے مطابق دو حملے کئے گئے تھے۔ یہ فضائی حملے ایسے وقت کئے گئے جب یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں، جس میں جمعّہ کے روز ایک ایندھن کے ٹینکر کو آگ لگانے کا واقعہ بھی شامل ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹینکر (مارلن لواڈہ) جو تجارتی فرم ٹریفیگورا کی جانب سے کام کر رہا تھا کو نقصان پہنچا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ امریکا کا ایک جہاز مدد کر رہا تھا، سنٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق تقریباََ (آٹھ) گھنٹے بعد امریکی فوج نے حوثی اینٹی شپ میزائل کو تباہ کر دیا جس کل ہدف بحیرہ احمر میں تھا جو لانچ کرنے کو تیار تھا۔واضح رہے حوثی نومبر سے بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں