0

۔،۔ (2,200 ڈالر) کے لکثری ہینڈ بیگ نے جنوبی کوریا کی حکومتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ (2,200 ڈالر) کے لکثری ہینڈ بیگ نے جنوبی کوریا کی حکومتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جنوبی کوریا کے صدر کو خاتون اول کے ایک مبینہ قیمتی ہینڈ بیگ کا تحفہ وصول کرنے پر مشکلات اور عوامی حلقوں میں تنقید کا سامنا ہے۔جو کے جنوبی کوریا کے صدرکی اہلیہ کی جانب سے ایک پادری سے (ڈیور برینڈ کا ہینڈ بیگ) لیتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔اس پادری کو جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے ساتھ قریبی تعلقات کے لئے جانا جاتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جنوبی کوریا/برطانیہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (برطانوی اخبار۔ ڈیلی ٹیلیگراف) کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر (یون سک یول) اس وقت دباوُ میں آئے جب ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک پادری سے (ڈیور برینڈ کا ہینڈ بیگ) لیتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔اس پادری کو جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے ساتھ قریبی تعلقات کے لئے جانا جاتا ہے۔ (2,200 ڈالر) کے لکثری ہینڈ بیگ نے جنوبی کوریا کی حکومتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا۔جنوبی کوریا کے صدر(یون سک یول) کی قدامت پسند پیپلز پاور پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور اسے پہلے سے چارج شدہ سیاسی ماحول کے درمیان اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل عوامی حمایت کھونے کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق۔ خفیہ کیمرے کی فوٹیج جس میں (کم کیون) ہی کو (2,200 ڈالر) مالیت کا بیگ بطور تحفہ قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اسے مقامی میڈیانے ٭ڈیور بیگ اسکینڈل٭ کا نام دیا ہے۔ پارٹی کے کچھ ارکان نے صدر اور ان کی اہلیہ پر زور دیا کہ وہ اس واقعہ پر قوم سے معافی مانگیں اور یہ تسلیم کریں کہ تحفے میں بیش قیمت بیگ وصول کرنا نامناسب تھا (یہ سب کھ خفیہ کیمرے کی آنکھ نے دیکھا تھا)مقامی میڈیا نے ایک نامعلوم صدارتی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جوڑے کو پیش کیے گئے تحائف کو سرکاری املاک کے طور پر رکھا جاتا ہے اور محفوظ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں