0

۔،۔ برازیل میں چھوٹا طیارہ جس میں (سات) افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برازیل میں چھوٹا طیارہ جس میں (سات) افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭طیارے نے برازیل کی ریاست ساوُ پالو کے شہر کیمپیی ناس سے پڑوسی ریاست میناس گیریس کے لئے اُڑان بھری کچھ ہی دیر بعد رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ساوُ پالو/میناس گیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے برازیل کی ریاست ساوُ پالو کے شہر کیمپیی ناس سے پڑوسی ریاست میناس گیریس کے لئے اُڑان بھری کچھ ہی دیر بعد رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا، سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے میں آبشار کے نزدیک مل گیا، طیارے سے (سات) لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ علاقہ درختوں اور جھاڑیوں سے بھرا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق تھا جو کے سیاحت کی غرض سے نکلے تھے واضح رہے ایمازون کے جنگلات میں حادثات کی سرخیاں چھپتی رہتی ہیں جبکہ گذشتہ برس ستمبر میں بھی ایسے ہی حادثے میں (چودہ) افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ رواں برس کے آغاز میں ہی ایک مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں (تین) افراد جان بحق ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں