0

۔،۔ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے (چار) افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے (چار) افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭اسرائیل کی موساد سیکورٹی سروس(خفیہ ایجنسی) کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں (چار) افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا جس میں تین مرد اور ایک عورت شامل تھی جبکہ کئی دیگر کو مبینہ روابط کے الزام میں جیل کی سزا سنائی۔اس سے قبل دسمبر میں بھی ایک شخص کو موساد کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی موساد سیکورٹی سروس(خفیہ ایجنسی) کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں (چار) افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا جس میں تین مرد اور ایک عورت شامل تھی جبکہ کئی دیگر کو مبینہ روابط کے الزام میں جیل کی سزا سنائی۔اس سے قبل دسمبر میں بھی ایک شخص کو موساد کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی، سرکاری ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے اور اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد سے مبینہ طور پر تعلق کے الزام میں چار افراد کو پیر کے روزپھانسی دے دی۔ سرکاری ارنا نیو ایجنسی نے کہا دو سال قبل ایران کی وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنانے اور اصفہان کے وسطی شہر میں میزائل اور دیاعی ساز و سامان میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا سنائی گئی، اس میں کہا گیا کہ یہ آپریشن مبینہ طور پر موساد کی طرف سے تیار کیا گیا تھا اور ان چاروں کو ایران میں داخل ہونے سے پہلے افریقی ملک میں اسرائیلی ایجنسی نے تربیت دی تھی جبکہ ان چاروں کی شناخت ایرانی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے، محمد فرامرزی۔ محسن مظلوم۔ وفا ازازبر اور پجمان فتحی۔ یہ پھانسی ملک کی سپریم کورٹ کی طرف سے ستمبر میں ایک اور دعالت کی طرف سے سنائی گئی، سزائے موت کو برقرار رکھنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں