۔،۔فلسطین میں امن کا مطالبہ کرنے والے کارکنوں نے بارسلونا میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ نذر حسین۔،۔
٭تین امن کارکنوں نے جمعرات کو بارسلونا میں بھوک ہڑتال شروع کی، وہ ہسپانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت ختم کرے، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے اسرائیل فلسطین تنازعہ پر ٭فوری٭موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/اسرائیل/فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین امن کارکنوں (گیبریلا سیر۔ للم مسکارے اور مارٹی اولیویلا) نے جمعرات کو بارسلونا میں بھوک ہڑتال شروع کی، وہ ہسپانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت ختم کرے، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے اسرائیل فلسطین تنازعہ پر ٭فوری٭موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا رپورٹ کے مطابق کارکنان صرف پانی پر ہی زندہ رہیں گے جبکہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک ان کی نگرانی کرنے والی میڈیکل ٹیم ان کی صحت کو لاحق کسی خطرے کا پتہ نہیں لگاتی، کارکن گیبریلا سیرا نے کہا کہ بھوک ہڑتال دیگر اقدامات اور احتجاج کے علاوہ تنازعہ کی طرف توجہ مبذول کرنے کے لئے ٭مناسب عدم تشدد کی کاروائی٭ تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم کر سکتے ہیں ہم مزاحمت کریں گے۔