0

۔،۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کو دیکھنے کے لئے پاکستانیوں اور کشمیریوں جبکہ غیر ملکیوں نے بھی حصّہ لیا، چوہدری اعجاز حسین پیارا(صدر پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ)خصوصی طور پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنی ٹیم کے ساتھ تشریف لائے۔ جن میں محمد طفیل بٹ،چوہدری احسان الہی،شفیق مراد، چوہدری تصور حسین، مس سمر خان اور ظہور رشید شاہد شامل تھے – ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ۔ (جنت نظیر،حسن و بے مثال کی وادی۔ کشمیر جہاں بلند و بالا پہاڑ کھڑے ہیں،کشمیر جہاں خوبصورت مناظر نظر آتے ہیں،لیکن آج وہاں ظلم کا بازار گرم ہے،وہاں مہکتے پھولوں کی خوشبو نہیں بلکہ بارود کی بُو اور دھواں دکھائی دیتا ہے،آج وہاں یتیموں،بیواوُں اور بے آسروں کی آہیں اور سسکیاں نظر آتی ہیں،آج وہاں گھر گھر سے لاشیں اُٹھائی جا رہی ہیں،آج وہاں موت زندگی پر غالب نظر آتی ہے،کس طرح ماوُں کے سامنے ان کی اولاد کو ذبح کیا جاتا ہے، کس طرح بہنوں کی عزت تار تار کی جاتی ہے، کیسے کیسے ضعیفوں پر تشدد کیا جاتا ہے یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے پوری دنیا میں مسلمان یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں اور کشمیریوں کی آزادی کی آواز بنتے ہیں، اسی سلسلے میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں (دو روزہ) تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کو دیکھنے کے لئے پاکستانیوں اور کشمیریوں جبکہ غیر ملکیوں نے بھی حصّہ لیا، قونصل جنرل آف اسلامک ریپبلک آف پاکستان زاہد حسین نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے فرینکفرٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے دو روزہ تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے، اس نمائش کا بنیادی مقصد ان تمام مظالم کو اجاگر کرنا ہے جو کے بھارتی قابض افواج نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں پے کئے ہیں اور جو کر رہے ہیں،قونصل خانہ فرینکفرٹ میں دو روزہ تصویری نمائش کے دوران بہت سے وزیٹر تشریف لائے اس نمائش کو دیکھا، اس نمائش میں ظلم و تشدد کے ثبوت کو اجاگر کرنے کے علاوہ پاکستان کی جانب سے ایک ایسے عظم کا اعادہ کرنا بھی مقصد تھا جس کے تحت پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیریوں کی حق خودارادیت ہیں اس کی مدد کا اعادہ کرنا ہے جو ہم سفارتی طور پر پوری دنیا میں مختلف فورمز کے اوپر اجاگر کرتے آئے ہیں اور اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں رواں تمہارا ظلم اور تمہارا جبر سب ہماری آنکھ دیکھ رہی ہے اور ہمارے کان سن رہے ہیں روز روشن کی طرح عیاں اس حقیقت کو بیان کرنے سے روکنا اب تمہارے بس میں نہیں۔ کشمیر سے کھڑا ہوا ہر ایک کشمیری اور پاکستانی (چھہترسالوں) سے یہ ظلم کا نشانہ بنی ہوئی کشمیری عوام کی دبی ہوئی آواز کو اٹھائے گی۔ اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر کے اندر اس طرح کے حالات ہیں اور جو بھارتی افواج کے زیر تسلط کشمیریوں کا حال ہے اس کو اجاگر کرنا ہے۔اعجار حسین پیارا نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر پر انڈیا نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے،انڈیا یونائیڈ نیشن کی قراردادیں ہیں ان پر عمل درآمد نہیں کر رہا، یہ کمزوری تو یونائیٹڈ نیشن کی ہے۔ یونائیٹڈ نیشن کو چاہیئے کہ انڈیا کو اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کروائے، ایک کروڑ لوگوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، ان کو اور کتنی دیر تک غلام بنایا جا سکتا ہے،انڈیا کو ایک ناں ایک دن تو آزاد کرنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام ظلم جبر اور تسلط کا شکار ہے تمہاری طرف سے چھپائے ہوئے اصل حقائق کو منظر عام پر لائے گی، تم اپنے آپ کو سیکولر اور لبزریل کہتے ہو تمہارا اصل شدت پسندانہ چہرہ دنیا کو دکھائے گی،ظاہر ہو چکا ہے کہ۔ ِمحمد طفیل بٹ کا کہنا تھا کہ آج ہم قونصل خانہ فرینکفرٹ میں اکٹھے ہوئے ہیں کشمیری ہمارے مسلمان بھائی ہیں ہندوجو کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہے ہیں ہمیں اس کا افسوس ہے اللہ کریم ہمارے بھائیوں کی آزادی کو جدوجہد کو کامیابی و کامرانی بخشے اور جلد سے جلد آزادی کی نعمت عطاء فرمائے۔ جبکہ شفیق مراد کا کہنا تھا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں موجود ہیں، یہاں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر ایک دو روزہ تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے،آجنہ صرف پاکستانی،کشمیری جبکہ باشندے بھی یہاں تشریف لائے ہیں اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت پر اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا ہے،ہم دنیا بھر کے تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو حل کروایا جائے اور کشمیریوں کی آزادی کی آواز بنیں ۔۔ یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت۔جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔ کشمیریوں کی سسکیاں آہ و بکا اور حق و سچ کی یہ پکار ایک دن اقوام عالم کو جگائے گی اور پھر دنیا اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کروائے گی۔ انسانوں کی تذلیل کرنے والو یاد رکھو ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا۔ جو ظلم برس رہے ہیں تمہاری بستی پر۔ زخم تم نے سجائے ہیں اپنی ہستی پر۔ ہم بھول نہ سکیں گے یہ ظلم اے کشمیر والو۔ ہم سلام کہتے ہیں تیری جرآت کو اے کشمیر والو۔ حوصلہ رکھ جرآت و شجاعت اور امید ر کھ وقت آزادی قریب ہے۔ یہ حسین وادیاں جن میں گونجتی ہے آواز (آزادی) یہ پرسکون فضا پوچھتی ہے کہ کیوں ملی ہمیں سزا، آئیں بدلتے ہیں یہ تصویر کیونکہ یکجہتی سے ملے گی (آزادی کشمیر)

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں