0

۔،۔ سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ فراڈ میں (چھیتالیس سالہ) خاتون (اٹھائیس ہزار پانچ سُو یورو)کھو بیٹھی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ فراڈ میں (چھیتالیس سالہ) خاتون (اٹھائیس ہزار پانچ سُو یورو)کھو بیٹھی۔ نذر حسین۔،۔

٭(چھیتالیس سالہ) خاتون گذشتہ سال ستمبر میں سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ ایک شخص سے ملی جس کا کہنا تھا کہ میں پائلٹ ہوں اور مجھے مالی مشکلات کا سامنا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیڈرن ہائیم۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ہیڈرن ہائیم کی رہائشی (چھیتالیس سالہ) خاتون گذشتہ سال ستمبر میں سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ ایک شخص سے ملنے کے بعد دھوکا دہی کا شکار ہو گئی۔نامعلوم شخص نے اپنے آپ کو پائلٹ ظاہر کیا جو مالی مشکلات میں مبتلا ہے۔ خاتون کو دعوں کے ذریعہ دھوکا دیا گیا اس نے متعدد لین دین میں اسے کُل (اٹھائیس ہزار پانچ سُو یورو)منتقل کئے ہیں، جب خاتون نے فریق سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو پائلٹ نے مزید رقم کا مطالبہ کیا جبکہ خاتون نے دھوکہ دہی کے ارادوں کو بھانپ لیا اور مزید لین دین روک دیا انکار کر دیا۔ واضح رہے پولیس بار بار دھوکہ بازوں کے بارے میں خبر دار کرتی ہے جو ممکنہ طور پر متاثرین سے فیس بک جیسے سوشل میڈیا کے ذریعہ رابطہ کرتے ہیں اور رقم حاصل کرنے کے لئے طرح طرح کی جھوٹی کہانیاں سنا کر خصوصی طور پر عمر رسیدہ افراد کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں