0

۔،۔ جامع مسجد غوثیہ ریڈروالڈ میں 24 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء محفلِ شبِ برات کی نورانی محفل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جامع مسجد غوثیہ ریڈروالڈ میں 24 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء محفلِ شبِ برات کی نورانی محفل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭ جامع مسجد غوثیہ ریڈروالڈ میں 24 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء محفلِ شبِ برات کی نورانی محفل کا اہتمام کیا جائے گا، دل کو چھُو لینے والاخصوصی خطاب حضرت مولانا محمد صدیق پتھروی کریں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈووالڈ۔ اس رات کو اللہ کریم بہت سے لوگوں کو بخشتا ہے(برات) اللہ تعالی جہنم سے بخشش فرماتے ہیں، شبِ برات کے موقع پر رحمتوں اور کرم نوازیوں، اللہ کی رحمتیں پکارتی ہیں،ہے کوئی بخشش مانگنے والا،مسجد غوثیہ میں ہاتھ پھیلا کر عرض کریں گے مالک ہم جو ہاتھ پھیلا کر آئے ہوئے ہیں،آواز آتی ہے ہے کوئی رزق مانگنے والا، ہم جھولیاں پھیلا کر عرض کرنے والے بولیں گے، مالک ہم اسی لئے یہاں آئے ہوئے بیٹھے ہیں، اس کی رحمتیں آواز دیتی ہیں، ہے کوئی مصیبت میں پھنسا ہوا میں اس کو مصیبت سے نجات دوں،ہم سب جھولیاں پھیلا کر عرض کریں گے میرے مالک تیرے رسول حضرت محمد مصطفیﷺ کی اُمت مصیبت میں پھنسی ہوئی ہے۔، اذیتوں کے اندر مبتلا ہے،اُمت کے لئے سوالی بن کر شب برات میں بیٹھے ہیں، آج تقدیریں لکھی جائیں گیں،آج فیصلے ہوں گے، مالک اس اُمت محمدی کے لئے بہتری کا فیصلہ لکھ دے۔ان کی خطائیں، ان کی غلطیاں،اور ان کے گناہ کا نتیجہ یہی ہے کہ یہ اور ذلت اور پسماندگی کے اندر دھکیلے جائیں، اے مالک ہم تیرے حضور اپنے گناہوں، اور عیبوں کے ساتھ تیری چوکھٹ پر آئے بیٹھے ہیں، معافی مانگنے کے لئے، ہم سب کی خطائیں معاف کر دے اور اُمت محمد پر اپنا رحم اور کرم فرما،یہ نعمت بے کراں جو اُمت محمدی کو ملی ہے اس کا احساس، یا اندازہ نہ کر پا رہے ہوں،اللہ ربُالعزت نے اُمت محمدی کو ہی شبِ برات عطاء کی ہے، آپ کی کو شبِ قدر عطاء کی ہے، ہزار مہینوں سے بہتر ایک رات۔نصف شعبان کی شب۔ہمارے پیارے آقا، رحمت قونین نے فرمایا بے شک اللہ تعالی نصف شعبان کی رات آسمان دنیا پر اپنی شان کے لائق نزول فرماتا ہے۔پھر اللہ تعالی بنی قلب(بڑا قبیلہ) کی بکریوں کے بالوں کی تعداد کے برابر لوگوں کو (بلکہ) اس سے زیادہ جہنم کی آگ سے آزادی عطاء، مغفرت فرما دیں گے۔ محفل میں۔ تلاوت قرآن پاک۔ نعت شریف۔ صلواۃ تسبیح اور محفل ذکر و دُعا ہو گی۔لنگر محمدی کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں