0

۔،۔ ڈاکٹر کو آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا،وزارت صحت،ڈاکٹر کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈاکٹر کو آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا،وزارت صحت،ڈاکٹر کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭ شادی کو یادگار بنانے کے لئے شادی سے پہلے فوٹو شوٹنگز کا چرچاڈاکٹر کو لے ڈوبا، جوڑے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے تخلیقی آئیڈیاز لے کر آ رہے ہیں، اسی شوق میں ایک ڈاکٹر منگیتر کے ساتھ چتر درگا ضلع کے بھرا ماساگرا کے ایک سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں شادی سے پہلے فوٹو شوٹنگز کر بیٹھا جو اس کے گلے پڑ گئی اور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/ بھرا ماساگرا /نئی دہلی/کرناٹکا۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق نہ صرف بھارت جبکہ دنیا بھر میں لوگ مختلف انداز میں شادی سے پہلے اور فوراََ بعد فوٹو شوٹ کروانا پسند کرتے ہیں، کوئی پٹرول پمپ، کوئی اپنے پسندیدہ ہوٹل، کوئی ہوائی اڈے، کوئی ساحل سمندر پر کوئی شاپنگ مال میں تو کوئی شادی کے دفتر کے اندر باہر کا انتخاب کرتا ہے، اسی طرح بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے اپنی شادی سے قبل سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو فوٹو شوٹ کے لئے منتخب کیا جہاں وہ برسر روزگار تھا کو یہ فوٹو شوٹ بہت مہنگا پڑ گیا،ڈاکٹر ابھیشیک نے اپنی ہونے والی دلہن اور فوٹو گرافرز کے ساتھ آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروایا،جس میں دونوں ایک مریض کا جھوٹا آپریشن کر رہے ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق بھی چل رہا ہوتا ہے۔ڈاکٹر کو ریاستی حکومت نے شادی سے پہلے کی شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے کے بعد برطرف کر دیا، ویڈیو میں بیک گراونڈ میں کیمرہ پرسن اور دیگر افراد کی طرف سے جوڑے پر ونسی بھی نمایاں تھی۔ ویڈیو کے انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کرنے کے فوراََ بعد،صارفین نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صاف نے لکھا کہ(اپنے اعلی پیشے کے لئے کچھ اخلاقیات اور احترام رکھیں) ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ (کھیل کا میدان نہیں ہے) آپریشن تھیٹر ایک خدائی جگہ ہے جہاں عظیم ڈاکٹرز لوگوں کو موت کے چنگل سے چھڑا کر واپس لاتے ہیں، ایک صاف کا کہنا تھا کہ (میں حیران ہوں کہ اس نے اتنے احمق دماغ کے ساتھ امتحان کیسے پاس کیا) سرکاری اسپتال لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہے نہ کہ ذاتی فوٹو شوٹ کے لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں