۔،۔ منگل سے بھارت میں کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا (چلو چلو دہلی چلو) نذر حسین۔،۔
٭ملک گیر کسانوں کی تنظیم کے رہنماء (سوارن سنگھ پنڈھر) کا کہنا ہے کہ۔اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ملک بھر کے کسان منگل سے دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔فصل کی ایک مقررہ کم از کم قیمت کے ساتھ دیگر مطالبات میں پنشن اور قرضوں کی معافی بھی شامل ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/پنجاب/دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی۔ بلومبرگ) کے مطابق ملک گیر کسانوں کی تنظیم کے رہنماء (سوارن سنگھ پنڈھر) کا کہنا ہے کہ۔اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ملک بھر کے کسان منگل سے دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔فصل کی ایک مقررہ کم از کم قیمت کے ساتھ دیگر مطالبات میں پنشن اور قرضوں کی معافی بھی شامل ہے، اس دھمکی آمیز اعلان کو سنتے ہی ہندوستانی پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرنی شروع کر دی ہیں، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی جو انہیں پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، ٹریکٹروں کے لمبے قافلے دارالحکومت نئی دہلی اور پڑوسی ریاست ہریانہ کے درمیان سرحدوں پر جمع ہو رہے ہیں جبکہ پولیس نے اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے لئے دھاتی اسپائکس، رکاوٹوں اور سیمنٹ کے بلاک کی خوفناک ناکہ بندی کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے (جنوری 2021) میں احتجاج کی گونج میں (چلو چلو دہلی چلو) مارچ کا مطالبہ کیا جب کسانوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام رکاوٹیں توڑ کر شہر میں مارچ کیا تھا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی (1.4 بلین) آبادی کا دو تہائی حصّہ ذراعت سے اپنی روزی روٹی چلاتا ہے،جو کہ ملک کی (جی ڈی پی) کا تقریباََ پانچواں حصّہ ہے۔