0

۔،۔شمال مشرقی بھارت میں مظاہرین کے ہجوم پر پولیس کی فائرنگ۔دو ہلاک درجنوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔شمال مشرقی بھارت میں مظاہرین کے ہجوم پر پولیس کی فائرنگ۔دو ہلاک درجنوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں پولیس نے سینکڑوں کے ہجوم کو پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے روکنے کے لئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/منی پور/چورا چند پور/بھارت۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں پولیس نے سینکڑوں کے ہجوم کو پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے روکنے کے لئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، ریاستی پولیس نے بتایا کہ کوکی زو برادری کے تقریباََ (چار سو) لوگوں پر مشتمل ایک ہجوم نے جمعرات کو رات گئے کشیدہ چورا چندر پور ضلع میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی اس دوران کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس سے جواب دیا، خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک گمنام اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس فائر کئے اور پھر (گولی چلا دی) جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں