0

۔،۔(2024)میں حج ادا کرنے والے مقامی عازمین کومتعلقہ خدمات نہ ملنے پر معاوضہ کے حقدار ہوں گے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔(2024)میں حج ادا کرنے والے مقامی عازمین کومتعلقہ خدمات نہ ملنے پر معاوضہ کے حقدار ہوں گے۔ نذر حسین۔،۔

 

٭سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں یا مملکت میں مقیم عازمین کے لئے رجٹریشن کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، بکنگ کی ترجیع ان لوگوں کو دی جاتی ہے جنہوں نے ابھی تک حج نہیں کیا ہے، مملکت سے حج کرنے کے خواہشمند افراد وزارت کی ویب سائٹ،اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر ایپلی کیشن کے ذریعے (گیارہ 11فروری) سے دوپہر (ایک بجے 13:00) بجے سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جدہ/سعودی عرب۔ مقامی سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں یا مملکت میں مقیم عازمین کے لئے رجٹریشن کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، بکنگ کی ترجیع ان لوگوں کو دی جاتی ہے جنہوں نے ابھی تک حج نہیں کیا ہے، مملکت سے حج کرنے کے خواہشمند افراد وزارت کی ویب سائٹ،اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر ایپلی کیشن کے ذریعے (گیارہ 11فروری) سے دوپہر (ایک بجے 13:00) بجے سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے دوران حج ادا کرنے والے مقامی عازمین متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں معاوضے کے حق دار ہوں گے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حاجی کو مقدس شہر مکہ یا دیگر مقدس مقامات پر رہائش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تو اسے دو گھنٹے کی تاخیر کی صورت میں مختص رہائشی پیکج کی قیمت کا (دس 10 فیصد) معاوضہ دیا جائے گا، اگر رہائشی خلاف ورزیاں دہرائی جاتی ہیں تو اس میں ملوث کمپنی کے خلاف جرمانہ پیکج کی مالیت کے (پندرہ 15 فیصد) بڑھایا جا سکتا ہے، ہاوسنگ فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں یہ سروس وزارت کی سروس کے تحت فراہم کی جائے گی جس کی لاگت کنٹریکٹ شدہ کمپنی برداشت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں