0

۔،۔ (ستائیس 27 فروری 2024 بروز منگل) کو مملکت میں دہشت گردی میں ملوث سات افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ (ستائیس 27 فروری 2024 بروز منگل) کو مملکت میں دہشت گردی میں ملوث سات افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب نے (ستائیس 27 فروری 2024 بروز منگل)کو دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کو قائم اور ان کی معاونت کر کے غداری کے جرم میں مرتکب سات افراد کو پھانسی دے دی، وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ان کی کاروائیوں سے ملک کے استحکام اور سلامتی کو خطرہ درپیش تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض/جدہ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ انہیں (دہشت گرد انداز اپنانے، دہشت گرد تنطیموں اور اداروں کو قائم کرنے اور ان کی مالی معاونت کرنے اور معاشرے کی سلامتی اور استحکام کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ بات چیت اور نمٹنے اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک خصوصی فوجداری عدالت نے ساتوں افراد کو موت کی سزا سنائی اور اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔سعودی عرب دنیا میں سزائے موت کے سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ (2023 میں 170) افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد سرکاری اعلانات کے (اے ایف پی) کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال ابھی تک (انتیس 29) افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ مملکت سعودی عرب نے، جو سر قلم کرنے کے لئے بدنام ہے، تقریباََ دو سال قبل ایک ہی دن میں (اکیاسی 81) پھانسیوں کے ساتھ دنیا بھر سے مذمت کی لہر دوڑائی تھی۔ گذشتہ سال دسمبر میں (اڑتیس 38)پھانسیاں دی گئیں جو سب سے مہلک مہینہ تھا جن میں غداری کے مرتکب دو فوجی بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں