0

۔،۔ شادی کی ویب سائٹس پر خواتین کو لالچ دینے والا بھارتی گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شادی کی ویب سائٹس پر خواتین کو لالچ دینے والا بھارتی گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭جعلی پروفا ئلز بنانیشادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا فارمرز پر دوستی کرنے والا، خواتین اور ان کے سرپرستوں کو پیسے دینے کے لئے آمادہ کرنے والا (پینتالیس45 سالہ) نریش پجاری گوسوامی گرفتار٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/بنگلور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریلوے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس ناے رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباَ(َ دو سو 259 ) سے زائد خواتین جن میں زیادہ تر بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین کو نشانہ بنایا، شادی کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا قلیٹ فارمز پر دوستی کرتا تھا،ٹیکسٹ میسیج بھیجتا تھا رات گئے تک خواتین کے ساتھ گپ شپ چلاتا تھا، ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انہیں پیسے دینے کا لالچ دیتا تھا۔ اپنے آپ کو ہوائی اڈے کا کسٹم آفیسر(اہلکار) ظاہر کرتا تھا یا خود کو ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی ظاہر کرتا تھا۔ ملزماس وقت پولیس کے نزغے میں آ گیا جب ایک متاثرہ خاتون کے والدین کو ان سے ملنے کے لئے بنگلور بلایا تھا، ریلوے اسٹیشن پر ان سے (دس ہزار 10000) روپے یہ کہہ کر لئے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے لئے ٹکٹ بک کروانا چاہتا ہے۔کیس کی تحقیقات جار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں