0

۔،۔ بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر رخصتی کے وقت قتل کر دیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر رخصتی کے وقت قتل کر دیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭مقتولہ دو ماہ قبل رمضان نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کر چکی تھی، ورثاء نے باقاعدہ طور پر بیٹی کو رخصت کرنے کے وعدہ کر کے گھر لے آئے پھر بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر عین رخصتی کے وقت قتل کر دیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان اوکاڑہ/39 تھری آر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاوُں 39 تھری آر میں پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ اسماء دو مہینے قبل رمضان نامی شخص سے نکاح کر کے اس کے ساتھ چلی گئی تھی بعد ازاں اسے ورثاء یہ کہہ کر اپنے گھر واپس لے آئے کہ ہم تمہیں باقاعدہ طور پر گھر سے رخصت کریں گے، لڑکی والدین کی بات مانتے ہوئے گھر واپس آ گئی، آج(اٹھارہ 18 سالہ) مقتولہ اسماء کی رخصتی تھی، رخصتی سے قبل ہی اس کا چھوٹا بھائی علی خان آیا اور بہن کو گولی مار کر پتل کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چھاپہ مار کر ملزم کو آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کر لیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اوکاڑہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں