۔،۔جشن نوروز کی خوشی میں رقص کرنے والی دو خواتین کو تہران میں گرفتار کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭گرفتار ہونے والی دونوں خواتین نے افسانوی کردار حاجی فیروز کی طرح سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔حاجی فیروز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ گانوں اور رقص سے نوروز کا استقبال کیا کرتے تھے۔ ایرانی نو روز (نیو ایئر۔ نیا سال) بیس 20 مارچ سے شروع کرتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (ایران کے سرکاری میڈیا) کے مطابق گرفتاری ایران کے دارالحکومت تہران میں عمل پذیر ہوئی، تہران کے پراسیکیوٹر نے دو خواتین کی گرفتاری کا حکم دیا جنہوں نے (تاجرش) میں رقص کر کے سماجی اصولوں کو توڑا، تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین نے افسانوی کردار حاجی فیروز کی طرح سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔حاجی فیروز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ گانوں اور رقص سے نوروز کا استقبال کیا کرتے تھے، یعنی اس کا رقص اور گانے نوروز کی آمد کا اعلان کرتے ہیں۔ جو ایرانیوں کے لئے نیا سال ہے جو بیس مارچ سے شروع ہوتا ہے۔