0

۔،۔ پولیس افسران نے فرینکفرٹ قیصر اسٹریٹ کے علاقہ میں فرقہ وارانہ ڈکیتی اور کوشش میں تین افراد گرفتار کر لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پولیس افسران نے فرینکفرٹ قیصر اسٹریٹ کے علاقہ میں فرقہ وارانہ ڈکیتی اور کوشش میں تین افراد گرفتار کر لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل کی صبح تقریباََ (آٹھ پچاس 8:50) کے قریب ایک (تیس سالہ) شخض نے پچاس سالہ شخص کے پرس سے (سُو یورو100) نکال لئے ، چوری کا نوٹس لیتے ہوئے کچھ تکرار اور جھگڑے کے بعد پچاس سالہ شخص نے اپنا بینک نوٹ واپس لے لیا٭منگل کو ہی رات (نُو بج کر بیس منٹ 21:20)پر قیصر اسٹریٹ پر ہی ایک (اکیس سالہ) نوجوان اور (انتالیس سالہ) شخص نے (اکتالیس سالہ) شخص کی جیکٹ سے بٹوہ چرانے کی کوشش کی،مزاحمت پر زمین پر گرا دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/قیصر سٹراسے/مرکزی ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح تقریباََ (آٹھ پچاس 8:50) کے قریب ایک (تیس سالہ) شخض نے پچاس سالہ شخص کے پرس سے (سُو یورو100) نکال لئے ، چوری کا نوٹس لیتے ہوئے کچھ تکرار اور جھگڑے کے بعد پچاس سالہ شخص نے اپنا بینک نوٹ واپس لے لیا، اس واقعہ کے بعد تیس سالہ شخص ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ سڑک پر لگے(سی سی ٹی وی فوٹج) نگرانی کے نظام کے ذریعہ جلد ہی تیس سالہ نوجوان کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق اسے چوری کے شبہ میں جواب دینا ہو گا۔٭منگل کو ہی رات (نُو بج کر بیس منٹ 21:20)پر قیصر اسٹریٹ پر ہی ایک (اکیس سالہ) نوجوان اور (انتالیس سالہ) شخص نے (اکتالیس سالہ) شخص کی جیکٹ سے بٹوہ چرانے کی کوشش کی،مزاحمت پر زمین پر گرا دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں افراد نے اکتالیس سالہ شخص کی مار پیٹ بھی کی لیکن آخر کار بغیر شکار کے بھاگ گئے، پولیس رپورٹ کے مطابق ویڈیو نگرانی کے نظام کو دیکھنے کے بعد پولیس افسران مجرموں کی شناخت کرنے اور انہیں رات کے وقت فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے علاقے سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں کو پولیس ہیڈ کووارٹر کے حراستی سیلوں میں لے جایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں