0

۔،۔ گھر کے باغ میں باپ نے شکاری رائفل سے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گھر کے باغ میں باپ نے شکاری رائفل سے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ترکی کی ریاست (اضنہ) میں باپ (تامرایورین)نے اپنے نشہ کرنے والے بیٹے(حازم) کو گھر کے باغ میں شکاری رائفل سے گولی مار کر ہلاک کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/اضنہ/سیحان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ المناک واقع شام کی سرحد پر واقع جنوبی ترکیہ کی ریاست (اضنہ) میں اس وقت پیش آیا جب باپ نے بیٹے کو نشہ آور اشیاء خریدنے کے لئے رقم دینے سے انکار کر دیا تو باپ بیٹے کے درمیان زبانی تکرار شروع ہو گئی جبکہ یہ تکرار بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی نوت تک جا پہنچی جس پر باپ نے گھر کے باغ میں اپنی شکاری بندوق سے بیٹے کو گولی مار دی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق باپ کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اس واقع کے بعد ترکی میں بغیر لائسنس ہتھیاروں اور منشیات کے پھیلاوُ کی بحث بھی چھڑ گئی ہے، قتل کے اس واقعہ کے بعد غیر سرکاری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلحہ رکھنے پر مزید شرئط عائد کی جائیں اور بغیر لائسنس کے ہتھیاروں کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں