۔،۔ لاہور کے علاقہ لٹن روڈ مکان کی چھت گرنے سے (تین) کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔ہفتہ کے روز افسوس ناک واقعہ میں مکان کی چھت گرنے سے (تین 3 ) بچے جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں جن کی شناخت (گیارہ 11 سالہ کائنات۔ نُو 9 سالہ بسمہ اور سات 7 سالہ حسنین) کے نام سے ہوئی ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان لاہور۔ غیر ملکی اور مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ مورخہ سولہ 16 مارچ صوبائی دارلحکومت کے علاقہ لٹن روڈ پر نامعلوم وجوعات کی بنا پر مکان کی چھت گر گئی، چھت کے ملبے تلے دب کر تین کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، ریسیکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں جن کی شناخت (گیارہ 11 سالہ کائنات۔ نُو 9 سالہ بسمہ اور سات 7 سالہ حسنین) کے نام سے ہوئی ہے، دو بچوں کو میو اسپتال جبکہ ایک بچے کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی سی لاہور رفیعہ حیدر نے اس المناک واقعہ پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ریسیکیو آپریشن جلد مکمل کرنے اور سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی، پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالہ کردی جائیں گی۔ جاں بحق ہونے والوں میں (گیارہ 11 سالہ کائنات۔ نُو 9 سالہ بسمہ اور سات 7 سالہ حسنین) شامل ہیں۔