0

۔،۔ بوائے فرینڈ کو گھر بلانے پر ماں نے انیس سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بوائے فرینڈ کو گھر بلانے پر ماں نے انیس سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭خاتون جنگما نے اپنی انیس سالہ بیٹی بھار گوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس وقت پکڑا جب گھر میں کوئی نہیں تھا،ماں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/حیدر آباد دکن۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد دکن میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی کی ماں جنگما نے اپنی انیس سالہ بیٹی بھار گوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس وقت پکڑا جب گھر میں کوئی نہیں تھا،ماں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کو گھر سے نکالنے کے بعد مبینہ طور پر لڑکی کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا، ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے چھوٹے بھائی نے اپنی ماں کو کھڑکی سے بہن پر حملہ کرتے دیکھا تھا جس نے اپنی ماں کے خلاف (ایف آئی آر) درج کرا دی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں