۔،۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق فنی شہری ایک بار پھر دنیا کے خوش ترین لوگ ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭لگاتار ساتویں بار۔ فن لینڈ دنیا کی سب سے خوش آبادی والا ملک بن گیا، یو بات بدھ کو شائع ہونے والی سالانہ (ورلڈ ہیپی نیس World Happiness Reportرپورٹ) سے سامنے آئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/فن لینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لگاتار ساتویں بار۔ فن لینڈ دنیا کی سب سے خوش آبادی والا ملک بن گیا، یو بات بدھ کو شائع ہونے والی سالانہ (ورلڈ ہیپی نیس World Happiness Reportرپورٹ) سے سامنے آئی ہے،خوش آبادی والے ممالک میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر شمال کے ممالک کا قبضہ ہے۔ فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، آئس لینڈ، سویڈن اور پھر اسرائیل آتا ہے، سوئٹزرلینڈ کو گذشتہ سال کے مقابلے میں ایک مقام کا نقصان ہوا اور وہ نویں نمبر پر آ گیا جبکہ جرمنی نے گہرائی کی طرف چھلانگ لگاتے ہوئے (16سولہویں نمبر سے چوبیس ویں 24 ویں) نمبر پر آ گئی۔ فہرست میں سب سے بڑے ممالک عام طور پر سب سے زیادہ خوش (بیس 20 ممالک) میں شامل نہیں ہیں جبکہ امریکا بھی نمایاں طور پر (15 ویں نمبر کی بجائے 23ویں) نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ سائنسدانوں نے گذشتہ تین سالوں کے درمیانی عرصہ کو دیکھتے ہوئے ممالک میں رہنے والی آبادی کی زندگیوں کا موضوعی جائزہ لیا ہے۔