۔،۔ عید الاضحی کب ہو گی،رمضان المبارک کے مہینہ عید الفطر کا خوبصورت تحفہ دے کر جا چکا جس میں پورے عالم اسلام نے ایک ہی دن عید الفطر منائی۔ نذر حسین۔،۔
٭ رمضان المبارک سال 1445کے مہینے نے پورے عالم اسلام کو عید الفطر کا خوبصورت تحفہ عطاء کیا جس دن پورے عالم اسلام میں ایک ہی دن عید الفطر منائی گئی۔اب دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے٭ ذی الحجہ٭ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/قاہرہ/مکہ معظمہ۔ مصر کے فلکیاتی ادارے ٭جیو فزیکل ریسرچ٭ نے دعوی کیا ہے کہ ٭عید الاضحی٭ (سولہ 16 جون) کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ رمضان المبارک سال 1445کے مہینے نے پورے عالم اسلام کو عید الفطر کا خوبصورت تحفہ عطاء کیا جس دن پورے عالم اسلام میں ایک ہی دن عید الفطر منائی گئی۔اب دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے٭ ذی الحجہ٭ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ ٭ ذی الحجہ٭ میں فریضۃ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اس ماہ میں عید الاضحیمذہبی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں ٭وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے٭ قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یکم ٭ ذی الحجہ٭سات 7 جون بروز جمعّہ ہو گی، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماہ ٭ ذی الحجہ1445٭کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر (گیارہ 11 منٹ جبکہ قاہرہ میں اٹھارہ 18 منٹ) تک رہے گا۔ اس حساب سے وقوف عرفہ (پندرہ جون 15 جون اور عید الاضحی16 جون کو ہو گی) تاہم واضح رہے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔