۔،۔ مسجد بلال اشافن برگ میں پر تکلف عید ملن کا اہتمام۔،۔ نذر حسین۔،۔
٭مسجد بلال اشافن برگ میں نمازیوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ایک پرتکلف عید ملن کا اہتمام کیا ہے جس میں مرد و خواتین نے بھر پور حصّہ لیا جبکہ چھوٹی چھوٹی بچیوں اور بچوں نے عید کے رنگ برنگے کپڑے پہن کر عید کا سا سماں باندھ دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اشافن برگ/آفن باخ۔ عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے جرمنی کے شہر اشافن برگ کی مسجد بلال جس کے خطیب و امام عبد اللطیف چشتی الازہری ہیں میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے لئے بہنوں اور بچیوں نے طرح طرح کے پکوان بغرضیکہ ہر قسم کے کھانے مسجد میں بھیجے گئے تا کہ تمام بہن بھائی اور بچے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں اور عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں، یہاں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ عبد اللطیف چشتی الازہری نہ صرف امام و خطیب ہیں وہ ایک منظم اور اچھے آرگنائزر ہیں، یہ سب کچھ انہوں نے ہی آرگنائز کروایا ہو گا، انہوں نے چند فوٹو اور ویڈیو بھیجے تھے اس پر ایک چھوٹی سی رپورٹ بنا کر اپنے پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔