۔،۔ گذشتہ روز فرینکفرٹ سیکسن ہاوزن دو خواتین نے ایک اپارٹمنٹ میں گھس کر نقدی اور زیور چوری کر لئے۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے علاقہ سیکسن ہاوزن میں دو خواتین نامعلوم طریقہ سے اپارٹمنٹ میں گھسی ہوئی تھیں، اڑتالیس سالہ خاتون اپارٹمنٹ سے باہر نکلی تو دونوں خواتین نے اپارٹمنٹ میں گھس کر (اکہتر ہزار یورو نقد اور ڈھائی ہزار یورو مالیت کے زپورات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سیکسن ہاوزن۔ مقامی پولیس آفیسرز کے مطابق سیکسن ہاوزن (ڈوچ ہیرن اوفر) پر دو نامعلوم خواتین جن کی عمر (تیس سے چالیس) سال بتائی جا رہی ہے، نامعلوم طریقہ سے عمارت کی سیڑھیوں میں گھسی کھڑی تھیں جیسے ہی (اڑتالیس سالہ) خاتون اپنے اپارٹمنٹ سے نکلی تو دونوں نے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولا اور اندر گھس گئیں انہوں نے سارے اپارٹمنٹ کی تلاشی لینے کے بعد پولیس رپورٹ کے مطابق (اکہتر 71,000 ہزار) یورو کی نقدی اور تقریباََ (ڈھائی2,500 ہزار یورو) مالیت کے زیورات چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ دونوں مجرموں کی تفصیل مقامی ویڈیو کیمرے کی ریکارڈنگ میں محفوظ تھی، پولیس کے مطابق دونوں خواتین کی عمر تقریباََ تیس اور چالیس کے لگ بھگ تھی (قد تقریباََ 165 سینٹی میٹر) کالا کوٹ، ہلکا نیلا بلاوز، سیاہ پتلون، ہلکے رنگ کے جوتے،سیاہ ہینڈ بیگ اور سیاہ دستانے پہنے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق اگر کسی نے دونوں خواتین کو دیکھا ہو تو قریب پولیس اسٹیشن پر رابطہ کرنے کو کہا۔