0

۔،۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ کی طرف سے عزت مآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ کی طرف سے عزت مآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی برلن میں تعینات سفیر پاکستان عزت مآب محترمہ ثقلین سیدہ کے اعزاز میں پاکستان اوورسیز الائنس فورم کی طرف سے پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات کو مدعو کر کے ان کا تعارف سفیر پاکستان سے کروایا گیا، نمائندہ شخصیات نے عزت مآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کو اس موقع پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ چوہدری مظہر اقبال دیونہ(سرپرست۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) چوہدری اعجاز حسین پیارا (صدر۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) زبیر خان ایڈووکیٹ (سینئر نائب صدر۔پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) اور ڈاکٹر تسنیم سعید (نائب صدر۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) کی سرپرستی میں۔بروز اتوار جرمنی برلن میں تعینات سفیر پاکستان عزت مآ ب محترمہ ثقلین سیدہ کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات کو مدعو کر کے ان کا تعارف سفیر پاکستان سے کروایا گیا، نمائندہ شخصیات نے عزت مآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کو اس موقع پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ آپ کی آمد پر چوہدری مظہر اقبال دیونہ(سرپرست۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) چوہدری اعجاز حسین پیارا (صدر۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) زبیر خان ایڈووکیٹ (سینئر نائب صدر۔پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) اور ڈاکٹر تسنیم سعید (نائب صدر۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ)اور دیگر اراکین نے عزت مآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ اور قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین کو خوش آمدید کہا۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ کی طرف سے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔سابقہ براڈکاسٹر۔غیر ملکی اور قومی سفارت کاروں اور سیاسی شخصیات کا انٹرویو لینے والی ہادیہ ذوالقرنین نے بڑی خوبصورتی سے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے، ان کا کہنا تھا کہ۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ نے اپنی جانب سے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاری کی ہے ، لیکن جو اصل کامیابی ہے وہ آپ کی موجودگی سے ہے۔۔پروگرام کے آغاز میں سفیر پاکستان عزت مآب محترمہ ثقلین سیدہ اور دور دراز شہروں سے آنے والے افراد کو پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ کی طرف سے خوش آمدید کہا ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف علامہ عبد اللطیف چشتی کے حصّہ میں آیاقومی جذبہ کو تازہ کرنے کے لئے قومی ترانہ پیش کیا گیا۔فاطمہ تصور اسٹیج پر آ کر کچھ یوں گویا ہوئی ٭ اے خُدا کے وطن اے جناح کے وطن٭مانگیں مل کے جو تھیں اُس دُعا کے وطن۔کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہم سب ایک آدم کی اولاد ہیں۔لیکن ہمارے رنگ۔ہماری زبانیں۔ہماری ثقافت، رسم و رواج، نسلیں اور قبیلے اتنے الگ الگ کیوں ہیں۔اللہ کریم سورۃ حجرات میں فرماتے ہیں ٭اے لوگو ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے۔ تم کو کنبوں اور قبیلوں میں بانٹ دیا اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو۔چوہدری اعجاز حسین پیارا نے ٭محترمہ ثقلین سیدہ۔زاہد حسین۔شفاعت کلیم خٹک،ماجد لودھی، چوہدری اقبال دیونہ، چوہدری زبیر خان، محترمہ ڈاکٹر تسنیم، اور دیگر آنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہا۔ چوہدری اعجاز حسین پیارا کا کہنا تھا کہ2007 سے لے کر آج تک۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ اورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ہم اوورسیز کے مسائل کو ہائی لائٹ کرتے ہیں۔ہم پاکستانی کمیونٹی اور حکومت کے درمیان ایک پُل کی حیثیت سے ہم کام کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان عزت مآ ب محترمہ ثقلین سیدہ درویش صفت انسان ہیں لوگ ترستے تھے کہ ہم سفیر پاکستان (پاکستان ہاوس کو دیکھنے جائیں جب سے یہ تشریف لائی ہیں انہوں نے پاکستان ہاوس کے دروازے ہر کسی کے لئے کھول دیئے۔ (صدر۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ) نیمختلف تنظیموں کے افراد کو اسٹیج پر بلا کر تعارف کروایا اور تنظیموں کے افراد نے میڈم کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ جامع مسجد غوثیہ ادارہ پاک دارالسلام۔ پاکستان پیپلز پارٹی۔ جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایوسی ایشن رجسٹرڈ۔ کومل ملک۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ، جرمن پاکستانی سوسائٹی کارلسروئے۔وومینز ایسوسی ایشن۔ پی۔ اُو۔اے۔ ایف یورپ، ہم ہیں پاکستان، بزنس مین۔کچھ لوگ جو اُردو نہیں سمجھتے تھے ان کو ہادیہ ذوالقرنین نے انگریزی میں ویلکم کیا اورتقریب کی صورت حال بتائی، اسی دوران پاکستانی ڈرامہ ڈائریکٹر علی فیضان بھی تقریب میں تشریف لائے۔ سفیر پاکستان عزت مآ ب محترمہ ثقلین سیدہ نے تقریب سے بات کرتے ہوئے تقریب میں موجود کمیونٹی افراد کاشکریہ ادا کیا اور آنے والی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اوورسیز کے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ فرینکفرٹ اور برلن میں ہمارے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں کلچرل اور مذہب اپنی جگہ پر آپ کا تعلق ایک زمین سے ہے،وہ تعلق قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے اور جو لوگ یہ کر رہے ہیں اور تعلق قائم رکھا ہوا ہے میں ان کی اس معاملہ میں بہت عزت کرتی ہوں۔ اپنے یوتھ کو جرمنی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنی چاہیئے۔ مظہر اقبال دیونہ نے بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ٭محترمہ ثقلین سیدہ کے بھائی کی وفات پر اور چوہدری محمد اشرف(مرحوم) جو مظہر اقبال دیونہ کے بھائی تھے کے لئے خصوصی دُعا فرمائی گئی۔دُعا محمد صدیق پتھروی نے کی -حضرت مولانا محمد صدیق پتھروی نے خصوصی طور پر وطن عزیز پاکستان کے لئے بھی دُعا فرمائی۔ اے اللہ اپنے فضلوں کے ساتھ بار دیگر تیری بارگاہ میں انتہائی لجاجت سے،انتہائی عجز و انکساری سے ’ُعا کرتے ہیں، یا اللہ ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم فرما، ہمارے ملک کے اندر امن عطاء فرما، سلامتیاں عطاء فرما، اے اللہ برکتیں اور رحمتیں عطاء فرما، یا ربُ الکریم فلسطین پر جو جنگ مسلط ہے میرے مالک اسے ہمیشہ کے لئے ختم فرما، جو اجڑے ہیں انہیں پھر سے آباد فرما، جو زخمی ہیں انہیں صحت یاب فرما، اے رب ان کو آزادی عطاء فرما، آزاد ملک نصیب فرما، کشمیر کے ملک کے مسلمانوں کو بھی آزادی نصیب فرما،روحنگیا اور برما پر بھی جلد سے جلد آزادی کا سورج طلوع فرما، ، اختتام پر پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی اور آنے والے دوست و احباب نے سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور دیر تک گپ شپ ہوتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں