۔،۔ غزہ میں حماس کی بحریہ یونٹ کے کمانڈر احمد علی فضائی حملے میں مارے گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭آئی۔ڈی۔ایف اور(شن بیٹ) سیکورٹی ایجنسی کے مطابق محمد احمد علی فلسطینی انکلیو کے فضائی حملے میں مارا گیا،علی کے قتل کے بارے میں پوچھے جانے پر حماس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/یروشلم/غزہ۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق /آئی۔ڈی۔ایف اور(شن بیٹ) سیکورٹی ایجنسی کے مطابق محمد احمد علی فلسطینی انکلیو کے فضائی حملے میں مارا گیا،علی کے قتل کے بارے میں پوچھے جانے پر حماس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈذ کا کاکن تھا، فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران، علی اسرائیلی علاقے اور غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے آئی۔ڈی۔ایف (فوج) کے زمینی دستوں کے خلاف حملوں کا ذمہ دار تھا بشمول وسطی غزہ میں گذشتہ ہقتہ کے دوران۔ ایک رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ باقاعدگی سے اسرائیلی سرزمین کی طرف راکٹ داغت۔ ہیں جبکہ اتوار کے روز اسرائیل اور غزہ کے درمیان کریم شالو کراسنگ پر ایک بیراج کا دعوہ کیا جس میں چار فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔