0

۔،۔ آسٹریا ویانا میں 5 مئی بروز اتوار چیرٹی پروگرام (شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا اہتمام کیا گیا۔،۔محمد آفتاب سیفی عظیم۔،۔

0Shares

۔،۔ آسٹریا ویانا میں 5 مئی بروز اتوار چیرٹی پروگرام (شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا اہتمام کیا گیا۔،۔محمد آفتاب سیفی عظیم۔،۔

٭ آسٹریا ویانا میں 5 مئی بروز اتوار چیرٹی پروگرام (شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر کاشف سجاد، ڈائریکٹر میڈیکل شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ کی خصوص یشرکت جبکہ چیف گیسٹ کے طور پر پاکستان کے مشہور ادیب و شاعر وسی شاہ نے حصّہ لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریا۔ ویانا۔ پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے ویانا میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی کراچی میں بننے والے اسپتال کے فنڈ کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاک فرینڈز اسٹریا کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کلام پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد پاکستان اور آسٹریا کے قومی ترانے بجائے گئے جسے حاضرین نے انتہائی عقیدت و احترام سے سنا۔ پروگرام کے چیف گیسٹ پاکستان کے مشہور ادیب و شاعر سید وسعی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان وہ ہی ہے۔ جو دوسروں کی مدد کرے – ان کا کہنا تھا کہ ھمارے نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھی یہ ھی تعلیم ھے کہ زیادہ سے زیادہ صدقہ دیا جائے جو بعد کی زندگی میں بھی آپ کے کام آئے -؛انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ زیادہ سے زیادہ دیکر کینسر کے مریضوں کی جان بچائی جائے –ایک حدیث کا بھی حوالہ دیا کہ جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی – وصی شاہ نے اپنا کلام۔بھی پیش کیا اور حاضرین کی فرمائش پر بھی اپنی شاعری سے مستفید کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تیسرے ہسپتال کو رواں سال کے آخر تک کھولنے کے لیے 39 ارب روپے درکارہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد ڈونرز کو ہسپتال کی کارکردگی سے آگاہ رکھنا ہے۔ اور انہوں نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لئے چندہ کی اپیل شروع کی۔ لوگوں نے انتہائی جوش و خروش سے اس فنڈ ریزنگ پروگرام میں حصہ لیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی حیثیت اور توفیق کے مطابق اس میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر کاشف سجاد ڈائریکٹر میڈیکل شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بارے تفصیلی گفتگو کی – خاص طور پر انہوں نے کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بارے مکمل بریفنگ دی۔ ڈاکٹر کاشف سجاد نے خبردار کیا کہ کینسر سب سے زیادہ جان لیوا مرض بن چکا ہے اور اس قدر بڑی تعداد میں اموات کی ایک بڑی وجہ انتہائی مہنگا علاج اور نا کافی سہولیات بھی ہیں۔ ڈاکٹر کاشف سجاد کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ڈیرھ لاکھ افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں اس لیے یہاں کینسر کے علاج کے مزید ہسپتالوں کی ضرورت ہے۔مزید پڑھیں-عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج کرنے والا سب سے بڑا اسپتال ہے جوکہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ 1994 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔ادارے کی مالی امداد کے لئے عمران خان ابتداء سے اب تلک فنڈ ریزنگ بھی کرتے رہیں ہیں جب کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی اسپتال کے لئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور کی کامیابی کے بعد دوسرا اسپتال پشاور میں بھی قائم کیا گیا اور اب کراچی میں بھی قائم کیا جارہا ہے۔تقریب کے اخر میں پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے تمام خواتین وحضرات کا ان کی آمد اور اس فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں