0

۔،۔حضرت علامہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کی طرف سے حضرت علامہ عبد اللطیف چشتی الازہری کو ٭الحسنات ایوارڈ٭ ملنے پر مبارکباد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔حضرت علامہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کی طرف سے حضرت علامہ عبد اللطیف چشتی الازہری کو ٭الحسنات ایوارڈ٭ ملنے پر مبارکباد۔ نذر حسین۔،۔

٭سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف حضرت علامہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کی طرف سے حضرت علامہ عبد اللطیف چشتی الازہری کو ٭الحسنات ایوارڈ٭ ملنے پر مبارکباد پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باددی جاتی ہے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھیرہ شریف/آشافن برگ۔ حضرت علامہ عبد اللطیف چشتی الازہری صدر الکرم فرینڈز انٹرنیشنل یورپ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں،عبد اللطیف چشتی الازہری ذہانتوں کو جملوں میں تبدیل کر دینے کا سلیقہ جانتے ہیں، تقریب میں یا محفلوں میں افراد کو اپنی گفتگو سے مزید ذہین بنا دینے کا شعور رکھتے ہیں، گفتگو میں الفاظ کو پرونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کی عظمتوں کو تسلیم نہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہو گی شاید اسی لئے٭خانوادہ حضور ضیائالامت بالخصوص جانشین حضور ضیاء الامت ؒامن حسنِ کرم عزت ماآب دیوان کریم حضرت علامہ پیر محمد امین الحسنات شاہ مد ظلہ العالی سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف کی جانب سے حضرت علامہ عبد اللطیف چشتی الازہری۔صدر الکرم فرینڈز انٹرنیشنل یورپ جو قی الوقت جرمنی آفن باخ میں مقیم ہیں اور مسجد بلال آشافن برگ میں خطیب مسجد کے فرائض سراجام دے رہے ہیں کو ٭الحسنات ایوارڈ٭ دیا گیا ہے۔ اس طرح کا ایوارڈ ملنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جس پر پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان جرمنی کی طرف سے آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں