0

۔،۔یونان کے علاقہ میکو نوز میں ایک پاکستانی نے معمولی جھگڑے پر اپنے روم میٹ کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔یونان کے علاقہ میکو نوز میں ایک پاکستانی نے معمولی جھگڑے پر اپنے روم میٹ کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭انجم یوسف نامی شخص کو اس کے ہم وطن نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ دونوں پاکستانی محنت مزدوری کے لئے یونان آئے تھے اور ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھے۔دونوں میں جھگڑا سونے کی جگہ سے ہوا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یونان/ایتھنز/میکونوز۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے اور دونوں محنت مزدوری کے لئے آئے تھے اور ایک ہی کمرے میں رہتے تھے رپورٹ کے مطابق دونوں میں جھگڑا ہوا، ان کے ساتھ رہائش پذیر خرم نامی پاکستانی جس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اس نے میڈیا کو بتایا کہ یونان میں قتل ہونے والا انجم یوسف میرا بھائی تھا اور (چھ) سال قبل یونان گیا تھا، اس کا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ خرم نے مزید بتایا کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھائی پر حملہ کر دیا اور تیز دھار آلے سے میرے بھائی کی موت واقع ہو گئی۔ خرم نے پاکستانی سفارت خانے سے بھائی کی لاش واپس لانے اور مجرمان کو سزا دلوانے کے لئے قانونی مدد کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں