۔،۔ سلواکیہ کے وزیر اعظم قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے (حالت تشویشناک) بتائی جاتی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭حملہ سرکاری دفتر میں اجلاس کے بعد عمارت سے باہر آتے ہوئے ہوا قاتل نے متواتر چار فائر کئے جبکہ چاروں گولیاں وزیراعظم روبرٹ فیکو کے پیٹ میں لگیں حملہ آور کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے ہالد کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سلواکیہ/ہینڈلووا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سلواکیہ کے وزیر اعظم روبرٹ فیکو ہینڈلووا میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس کے اختتام پر عمارت سے باہر آئے وہاں موجود لوگوں سے مصافہ کیا کہ اچانک (اکہتر71 سالہ) ملزم نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر فائرنگ شروع کر دی، رپورٹ کے مطابق ملزم نے پے در پے چار گولیاں چلائیں۔چاروں کی چاروں گولیاں سلواکیہ کے وزیر اعظم روبرٹ فیکو کے پیٹ میں پیوست ہو گئیں، جس کے بعد پولیس نے فوراََ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا، انہیں فوری طور پر ہنگامی طبی امداد کے لئے بذریعہ ہیلی کاپٹر خطے کے مرکزی شہر بینسکا یائیٹریکا منتقل کر دیا گیا جہان ان کی حالت ابھی تک تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے سلواکیہ وسی یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جہاں سیاسی تاریخ میں کشیدگی کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں۔