۔،۔ جھگڑے کے دوران بتیس سالہ شخص کو دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ رات کو (22.10 Uhr بجے) نو ہائمر اسٹراسے کے ایک اپارٹمنٹ میں زبانی تکرار ہوئی جبکہ بعد ازاں بتیس سالہ شخص نے پینتیس سالہ شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ باد کنسٹڈٹ۔ مقامی پولیس کے مطابق گذشتہ رات کو (22.10 Uhr بجے) نو ہائمر اسٹراسے کے ایک اپارٹمنٹ میں زبانی تکرار ہوئی جبکہ بعد ازاں بتیس سالہ شخص نے پینتیس سالہ شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، امدادی کارکنوں نے پینتیس سالہ شخص کو مرہم پٹی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا، ایک ستائیس سالہ شخص جس نے جھگڑے کے دوران مداخلت کی اس کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ ملزم جرمن نیشنل ہے اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔