۔،۔ مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ویڈیو نگرانی کے نظام کی مدد سے گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭مقامی پولیس افسران نے چھبیس سالہ نوجوان کو مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ویڈیو نگرانی کے نظام کی مدد سے گرفتار کر لیا جس نے ڈوسل ڈورفر اسٹریٹ پر ایک ہوٹل میں ڈکیتی کی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس افسران نے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ویڈیو نگرانی کے نظام کی مدد سے چھبیس سالہ نوجوان کو ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا، مشتبہ شخص صبح (10:25) کے قریب ہوٹل کی لابی میں داخل ہوا کچھ ہی دیر بعد چیک آوٹ ایریا میں دیکھا گیا، ہوٹل کے بیس سالہ ملازم کو ایک طرف دھکیل دیااور کیش رجسٹر سے نقد رقم نکال کر فرار ہو گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق ویڈیو سروس سسٹم کی مدد سے پولیس افسران نے مشتبہ شخص کو ایک شراب خانے میں گرفتار کر لیا، گشتی پولیس نے چھبیس سالہ نوجوان کو حراستی سیل میں بند کر دیا۔