0

۔،۔ باپ سولہ ماہ کے بیٹے کو کار میں بھول گیا بچہ مر گیا،والد صدمہ سے اسپتال پہنچ گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ باپ سولہ ماہ کے بیٹے کو کار میں بھول گیا بچہ مر گیا،والد صدمہ سے اسپتال پہنچ گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانسیسی شہر(السیس۔Elsass) میں کمپنی کی پارکنگ میں ایک (سولہ16 ماہ ) کا چھوٹا بچہ کار میں اس وقت مر گیا جب اس کے والد اسے ڈے کیئر میں چھوڑنا بھول گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/السیس۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانس اور جرمنی کے بارڈر پر اس وقت پیش آیا، جب ایک باپ اپنے بچے کو ڈے کیئر چھوڑنا بھول گئے، پولیس کے مطابق صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے والد اسپتال پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق والد کمپنی جانے سے پہلے بچے کو ڈے کیئر پر چھوڑ دیتا تھا اور واپسی پر ماں ڈے کیئے سے اُٹھا لیتی تھی، والد بچے کو گاڑی میں سوتا چھوڑ کر کمپنی میں چلا گیا گاڑی کے اندر تقریباََ درجہ حرارت (سینتالیس) تھا جس کو برداشت نہ کرتے ہوئے بچہ ہلاک ہو گیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق یہ شخص منگل کو جرمن سرحد کے قریب السیس کے شہر سوشیم میں اپنی کمپنی پہنچ گیا جبکہ لڑکے کو گاڑی میں ہی بھول گیا، ابھی شام نہیں ہوئی تھی کہ اس کی بیوی نے آگاہ کیا کہ ہمارا بچہ ڈے کیئر میں موجود نہیں تب والد کو احساس ہوا جبکہ اتنی دیر میں بچہ گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے مر چکا تھا۔ جہاں گاڑی پارک کی گئی تھی وہاں دور دور تک سایہ تک نہ تھا ہنگامی خدمات جن کو الرٹ کیا گیا تھا وہ صرف اس بات کا تعین کر سکے کہ لڑکا مر چکا ہے، ماہرین نفسیات والدین کی دیکھ بھال کر رہے تھے والد صدمہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محققین کے مطابق تمام والدین میں تقریباََ (پچیس25 فیصد) گاڑی کے سفر کے دوران بچے کی موجودگی کو مکمل طور پر بھول جاتے ہیں۔اس کے باوجود ایسے سنگین نتائج شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں، امریکی ماہر نفسیات کے پروفیسر ڈیوڈ ایم ڈائمنڈ کے مطابق۔ تناوُ۔ نیند کی کمی یا بدلے ہوئے معمولات بچے کے بھولنے کے کا باعث بن سکتے ہیں،دماغ میں غلط یاداشت جنم لیتی ہے کیونکہ معمول پر گاڑی چلانا یا آٹو پائلٹ پر چلانا اس کارن بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں