0

۔،۔ فرینکفرٹ سٹی میں جعلی پولیس افسران نے پچیس سالہ نوجوان کے جیب سے نقد رقم اُڑا لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سٹی میں جعلی پولیس افسران نے پچیس سالہ نوجوان کے جیب سے نقد رقم اُڑا لی۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعّہ کی رات تقریباََ (23:40 بجے) دو جعلی پولیس افسران نے پچیس سالہ شخص کو کھڑا کر کے تلاشی لی، خمی فریق کو بعد میں پتہ چلا کہ تلاشی کے دوران اس کی نقدی چرا لی گئی ہے،پولیس افسران نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے شہر (الر ہائلیگن اسٹریٹ) پر رات کو گیارہ بجے کے بعد جعلی پولیس آفیسرز نے پچیس سالہ نوجوان کو دیوار کے ساتھ تلاشی کے مقصد سے کھڑا ہونے کو کہا، نوجوان نے بغیر مدافعت کے تلاشی دے دی، اسے بعد میں محسوس ہوا کہ تلاشی لینے والے پولیس افسران نے اس کے جیب سے تلاشی کے دوران ایک سو یورو نکال لئے ہیں، فوراََ پولیس طلب کی، گشتی پولیس فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے کچھ ہی دیر میں ایک ستائیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسر شخص رقم سمیت ٹیکسی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں