0

۔،۔من ہائیم میں چھری سے حملہ کے بعد انتیس 29 سالہ پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔من ہائیم میں چھری سے حملہ کے بعد انتیس 29 سالہ پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭شادی شدہ پچیس سالہ افغان شہری جس نے چھری کے وار سے چھ افراد کو زخمی کیا تھا جن میں پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج بروز سوموار دم توڑ گیا،واضح رہے پچیس سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/من ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق من ہائیم مارک پلاٹس پر جمعہ کو چھری کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، حملہ آور نے پولیس آفیسر کے سر اور گردن پر بار بار چھری کے وار کئے، پولیس آفیسر کی فوری طور پر ہنگامی سرجری کی گئی اور مصنوعی کوما میں ڈال دیا گیا لیکن موت نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا اور آج دوپہر کو پولیس آفیسر دم توڑ گیا۔ پولیس آفیسر کی موت سے نہ صرف اس کے خاندان جبکہ سیاسی پارٹیز کے سربراہوں اور خصوصی طور پر جرمنی کے چانسلو اولاف شولز نے بھی اپنے صدمہ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں میں اس کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں، موت کی خبر سے قبل)آٹھ سو) سے زائد لوگوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ایک مثال قائم کر دی ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ تشدد اور نفرت کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں