۔،۔ فرینکفرٹ سے متصل علاقہ
(ڈیٹزن باخ Dietzenbach)
منشیات کے بین الاقوامی تاجروں سے(525) کلو گرام کوکین ضبط۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ ویک فرینکفرٹ ایم مین کسٹمز انویسٹی گیشن آفس کے مسترکہ ڈرگ انویسٹیگیشن گروپ(جی ای آر)اور فرینکفرٹ ایم مین پولیس ہیڈ کوارٹر کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فرینکفرٹ ایم مین پبلک پراسیکیوٹر آفس نے بین الاقوامی منشیات فروشوں کو نشانہ بناتے ہوئے (525) کلو گرام کوکین قبضے میں لے کر (چھ) مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈیٹزن باخ۔مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ویک فرینکفرٹ ایم مین کسٹمز انویسٹی گیشن آفس کے مسترکہ ڈرگ انویسٹیگیشن گروپ(جی ای آر)اور فرینکفرٹ ایم مین پولیس ہیڈ کوارٹر کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فرینکفرٹ ایم مین پبلک پراسیکیوٹر آفس نے بین الاقوامی منشیات فروشوں کو نشانہ بناتے ہوئے (525) کلو گرام کوکین قبضے میں لے کر (چھ) مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، تفتیش کاروں نے مجرموں کے ایک ایسے گروہ کی نشاندہی کی جو فرینکفرٹ ایم مین سے غیر قانونی طور پر منشیات درآمد اور خرید و فروخت کرتے تھے، منشیات کی ترسیل کے اشارے کے بعد ڈیٹزن باخ کے علاقہ میں ایک گاڑی کی نشاندہی کی گئی جو ترسیل کے لئے تیار کی گئی تھی جی گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو مجموعی طور پر(دو سو پچیس 225 کلو گرام) کوکین برآمد کر کے ضبط کر لی گئی جبکہ (تینتیس سالہ) ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فرینکفرٹ ایم مین اور آس پاس کے علاقوں میں فالو اپ اقدامات کے نتیجے میں (پچیس سے اڑتالیس سال) کی عمر کے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ان سے مزید (300 تین سو کلو گرام)کوکین کی دریافت ہوئی۔فرینکفرٹ ایم مین ڈسٹرکٹ کورٹ کے تفتیشی جج نے گرفتار چھ افراد کو مقدمہ سے پہلے حراست میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے۔ جوائنٹ ڈرگ انویسٹی گیشن گروپ (جی ای آر) فرینکفرٹ کی بنیاد (1980) میں فرینکفرٹ ایم مین کسٹمز انویسٹی گیشن آفس اور فرینکفرٹ ایم مین پولیس ہیڈ کوارٹر کے تفتیش کاروں کے انضمام کے طور پر رکھی گئی تھی۔