0

۔،۔ تین دن سے لاپتہ خاتون کی لاش اثردھے کے پیٹ سے برآمد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تین دن سے لاپتہ خاتون کی لاش اژدھےے پیٹ سے برآمد۔ نذر حسین۔،۔

٭انڈونیشیا میں ایک عظیم الجثہ اثددھے میں کسی انسان کی موجودگی کے شک میں جب سانپ کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس میں سے تین دن سے لاپتہ خاتون کی لاش جس کی شناخت فریدہ کے نام سے ہوئی کی لاش ملی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈونیشیا/جکارتا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روز قبل فریدہ کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے لئے اپنے گاوُں جو ایک جنگل کے قریب ہے سے بازار گئی تھی لیکن نہ تو وہ مارکیٹ پہنچی اور نہ ہی گھر واپس آئی۔فریدہ کھانے پینے کی چیزیں فروخت کر کے گھر کے اخراجات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی تھی، شوہر نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور اہل محلہ کے ساتھ اہلیہ کو ڈھونڈنے جنگل کا رُخ کیالیکن فریدہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا، دو رون بعد گاوں والوں کو ایک اژدھے نظر آیا جس کا پیٹ معمول سے زیادہ پھولا ہوا تھا، فریدہ کے شوہر اور اہل محلہ کو شک ہوا کہ شاید اژدھے کے پیٹ میں فریدہ ہو سکتی ہے۔گاوں والوں کی مدد سے اژدھےکو پکڑا گیاجب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو سب سے پہلے فریدہ کا سر نظر آیا، اثدھے کے پیٹ سے فریدہ کو مردہ حالت میں نکال کر اس کی تدفین کر دی گئی۔ مکینوں کے مطابق اژدھےنے فریدہ کو پہلے پاوں پر ڈسا پھر بے ہوش ہونے کے بعد اسے پورا نگل لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں