0

۔،۔کویت کے جنوبی علاقہ کی ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے چالیس افراد جھلس کر مر گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔کویت کے جنوبی علاقہ کی ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے چالیس افراد جھلس کر مر گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭کویت کے سب سے بڑے تعمیراتی گروپ (این بی ٹی سی) نے تعمیر کی تھی، رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے چالیس افراد جھلس کر مر گئے، پینتیس سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج (چھ) زخمیوں نے دم توڑ دیا جبکہ سات کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کویت/کویت سٹی/منگاف۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے شہر منگاف کی (چھ) منزلہ عمارت میں (160) مزدور رہائش پذیر تھے۔رپورٹ کے مطابق آگ پہلے عمارت کے کچن میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آناََ فاناََ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بھارتی نثراد تاجر کے جی ابراہیم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پارٹنر ہیں، این بی ٹی سی نے اس عمارت کو (ایک سو پچانوے 195) سے زائد ملازمین کو کرائے پر دے رکھی تھی۔پولیس رپورٹ کے مطابق عمارت کی تعمیر میں حفاظتی اقدام کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا تھا جس پر عمارت کے مالک، چوکیدار اور کمپنی کے مالک کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں