0

۔،۔ سال باوُ ٹیٹوس نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں عیداضحی کے موقع پر ہزاروں مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سال باوُ ٹیٹوس نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں عیداضحی کے موقع پر ہزاروں مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔ نذر حسین۔،۔

٭عید الاضحی کے موقع پر قونصل جنرل آف اسلامک ریپبلک زاہد حسین اپنے دونوں بچوں کے ساتھ نماز عید ادا کرنے آئے جبکہ پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے صدر چوہدری اعجاز حسین پیارا نے نماز میں خصوصی شرکت کی، نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے بھی خواتین و حضرات نے اجتماعی عید الاضحی میں شرکت کی٭پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ، شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف اور پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور عاطف رضاء ڈار پیرل ریستورانت ہار ہائیم برگر ہاوُس (شادی ہال)کے مالک کے تعاون سےنماز عید الاضحی ادا کی گئی-

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ سال باوُ ٹیٹوس نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ آج یورپ میں تقریباََ ہر ملک میں نماز عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی اور مولا کو راضی کرنے کے لئے یورپ میں بھی بسنے والوں نے قربانی کی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر قونصل جنرل آف اسلامک ریپبلک زاہد حسین اپنے دونوں بچوں کے ساتھ نماز عید ادا کرنے آئے، جبکہ پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے صدر چوہدری اعجاز حسین پیارا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے نماز عید الاضحی میں خصوصی شرکت کی۔ہال، سٹیج اور گیلری میں تل رکھنے کی جگہ نہیں تھی اور خاص کر خواتین نے ہال کے کوریڈور میں بھی نماز ادا کی۔ سال باوُ ٹیٹوس نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ کے نیچے ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ موجود تھی۔نقابت کے فرائض راجہ وحید سلطان نے بڑے احسن طریقہ سے نبھائے،محمد اشفاق نے بڑے خوبصورت انداز میں نعت رسولﷺ پیش کی، حافظ محمد عاقب نے فلسفہ قربانی (سو100 سالہ حضرت ابراہیم اپنے تیرہ 13سالہ بیٹے حضرت اسمائیل علیہ سلام پر چھری چلانے والے تھے اللہ کا فرمان نازل ہوا تو نے خواب کو سچ کر فرمایا پر مفصل بیان فرمایا) ، نماز کے بعد خواتین و مرد میں ریفریشمنٹ جس میں لا ہوری چنے اور حلوہ تازہ تا زہ گرم روٹی کے ساتھ پیش کی گئی۔جس کو کمیونٹی افرا نے بڑے شوق سے نوش کیا یہ بھی بتاتے چلیں کہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی جبکہ عربی،افغانی اور بنگالی افراد نے بھی نماز میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔نماز کے بعد بہت دیر تک فیملیز ہال سے باہر اکٹھے بیٹھے رہے یعنی عید کو خوب انجوائے کیا۔منہاج القرآن کے صدر چوہدری اظہر فاروق نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنی کمیونٹی کے لئے ہر بار یہ اہتمام کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ کمیونٹی ہمارا ساتھ دیتی رہے گی۔محمد مبین خان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح ماشا اللہ بہت کامیاب پروگرام تھا سید لالہ جن کا تعلق پشاور پاکستان سے ہے کا کہنا تھا کہ اپنی کمیونٹی سے مل کر بہت اچھا لگا واقعی عید گاہ سا محسوس ہو رہا ہے۔ منہاج ویلفیر کی خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوتی ہے کہ کمیونٹی کی خواتین ہر بار بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتی ہیں اور امیڈ رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

 

     

                             

جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام ریڈروالڈ میں عید الاضحی کی چار نمازیں ادا کی گئیں۔ پہلی نماز علامہ حافظ فاروق محمود کیانی،دوسری نماز علامہ حافظ قاری محمد صدیق،تیسری نماز حافظ محمد اورنگزیب اور چوتھی نماز محمد امیر عطاری نے پڑھائی۔ چند تصویری جھلکیاں ۔

 

 

 

 

مسجد الفلاح آفن با خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں