0

۔،۔ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے (ایک سو سولہ 116) سالہ پرانے قانون میں ترمیم۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے (ایک سو سولہ 116) سالہ پرانے قانون میں ترمیم۔ نذر حسین۔،۔

٭غیر ملکیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پنجاب (ایک سو سولہ 116) سالہ پرانے قانون میں ترمیم کرے گا۔اس سے قبل رجسٹریشن ایکٹ (1908 کے سیکشن 31) کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا پاور أف اٹارنی جرسٹرڈ کرانے کے لئے سفارتخانوں کا رُخ کرتے تھے۔(ایک سو سولہ 116) سالہپرانے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور۔ غیر ملکیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پنجاب (ایک سو سولہ 116) سالہ پرانے قانون میں ترمیم کرے گا۔اس سے قبل رجسٹریشن ایکٹ (1908 کے سیکشن 31) کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا پاور أف اٹارنی جرسٹرڈ کرانے کے لئے سفارتخانوں کا رُخ کرتے تھے۔(ایک سو سولہ 116) سالہپرانے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک بسنے والے تارکین وطن کو قانونی پیچیدگیوں کے بغیر پاکستان میں جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت دینے کے لئے (ایک سو سولہ 116) سالہپرانے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق اس فیصلہ کے بعد کوئی بھی اوورسیز پاکستانی جائیداد کی خرید و فروخت کے لئے پاکستان آنے کی بجائے (سیل ڈیڈ Sale Deed) کے لئے اپنا بیان پاکستانی سفارتخانہ میں قلمبند کروا سکیں گے،اس سے قبل ایک طویل طریقہ کار تھا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر اس عمل کے لئے ایک طریقہ کار تیار کیا ہے جس کے تحت وزارت خارجہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں مقامی کمیشن کو مطلع کرے گی۔وزارت خارجہ کے ان افسران کو (سب رجسٹرار) کے اختیارات تفویض کئے جائیں گے۔بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو بہت سی مشکلات اور سفری اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں