0

۔،۔ فورڈیس آرکنساس میں ایک شوٹر نے گروسری اسٹور پر فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلا ک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فورڈیس آرکنساس میں ایک شوٹر نے گروسری اسٹور پر فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلا ک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ فورڈیس آرکنساس میں ایک(چوالیس44 سالہ) شوٹر نے نامعلوم وجوعات کی بنا پرگروسری اسٹور پر فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلا ک کر دیاجبکہ دس افراد کو زخمی کر دیا، زخمی ہونے والوں میں (دُو پولیس) اہلکار بھی شامل ہیں۔ مشتبہ شوٹر کی شناخت حکام نے (چوالیس44 سالہ)ٹریوس یوجین پوسی کے نام سے کی ہے جو خود بھی فائرنگ کے دوران زخمی ہو گیا تھا اسے حراست میں لے لیا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/آرکنساس۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمّہ اور ہفتہ کی رات کو عینی شاہد کے مطابق وہ گیس اسٹیشن میں جا رہا تھا کہ اچانک ٭پاپس٭ کی آواز سنی جسے اس نے آتش بازی سمجھ کر سنی ان سنی کر دی، اس سے تھوڑی ہی دیر بعد تیزی سے گولیاں برسنے کی آوازیں آنی شروع ہو گئیں، اس کا کہنا تھا کہ اس ے جائے وقوعہ سے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا اور آناََ فاناََ سائرن کی آواز آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایمبولنس اور پولیس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ عینی شاہد روڈ ریگز کا کہنا تھا کہ (پاگل کسر گروسری اسٹور) کی اگلی کھڑکیاں اس طرح ٹوٹی ہوئی تھیں جیسے انہیں گولیوں سے ہی کھولا گیا ہو، رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے دوران کئی لوگ گروسری اسٹور کے کولر روم میں چھپ گئے تھے۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات کو (ساڑھے گیارہ 23:30 بجے)پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں