۔،۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے (75) سال مکمل ہونے پر سفارتخانہ کی جانب سے خصوصی استقبالیہ۔ سید علی جیلانی۔،۔
٭سفارتخانہ پاکستان برن سوئٹزرلینڈ نے (24 جون 2024 کو پاکستانی قومی دن 23 مارچ۔پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے (75) سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یونیورسل پوسٹل یونین برن میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/برن۔ سفارتخانہ پاکستان برن سوئٹزرلینڈ نے (24 جون 2024 کو پاکستانی قومی دن 23 مارچ۔پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے (75) سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یونیورسل پوسٹل یونین برن میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا۔سفارتخانے نے اعلیٰ سرکاری حکام، سفیروں، تاجروں، صحافیوں اور پاکستانی تارکین وطن کے اراکین کو مدعو کیا ایف ڈی ایف اے کے ڈپٹی سیکرٹری ایمبیسیڈر تھامس گوربر Thomas Grueber مہمان خصوصی تھے سفیرپاکستان عامرشوکت اور بیگم سفیر پاکستان نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا اس موقع پر پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے قومی ترانے پیش کیئے گئے سفیر پاکستان نے تمام مہمانوں کا اور خاص طور پر تھامس گوربر کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور خاص طور پر جب پاکستان میں سیلاب آیا تو سوئس نے بھرپور ساتھ دیا اور یہ دوستی مستقبل میں بھی مضبوط سے مضبوط تر ھوگی اس موقہ پر تھامس گوربر نے کہا کہ 1/1سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان متعدد دوطرفہ معاہدے ہیں جن میں سرمایہ کاری کے تحفظ، قرضوں کے استحکام، ہوا بازی، دوہرے ٹیکس کے ساتھ ساتھ مالیاتی کھاتوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ بھی پاکستان کے ساتھ باقاعدہ سیاسی مذاکرات میں مصروف ہے۔ مذاکرات کا گیارہواں دور نومبر 2021 میں اسلام آباد میں ہواسوئٹزرلینڈ اور پاکستان اچھے تجارتی اور اقتصادی تعلقات رکھتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ ہمیشہ سے پاکستان میں سب سے اوپر سات غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں میں سے ایک رہا ہے۔ بڑی سوئس کمپنیاں پاکستان میں موجود ہیں جن میں تقریباً 15000 افراد کام کر رہے ہیں۔ 2021 میں پاکستان کو سوئس برآمدات تقریباً 398 ملین امریکی ڈالر اور بنیادی طور پر مشینری، کیمیائی اور دواسازی کی مصنوعات اور گھڑیاں شامل ہیں